اترکنڑا ضلع میں سرکاری بس ملازمین احتجاج کرنے کے باوجود 29بسوں نے شروع کیں اپنی سروس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th April 2021, 5:35 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:11؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) گذشتہ پانچ   چھدنوں سے سرکاری ٹرانسپورٹ ملازمین احتجاج پر ہیں۔ لیکن اتوار سے  حالات میں تھوڑی  بہت تبدیلی  ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ  ٹرانسپورٹ آفسران نے خبر دی ہے کہ سرکاری ٹرانسپورٹ کے چند ملازمین ڈیوٹی پر حاضر ہوگئے ہیں۔ انہوں نےبتایا کہ اترکنڑا ضلع کے مختلف تعلقہ جات میں اتوار کو 29سرکاری بسیں سڑکوں  پر اتر چکی  ہیں جبکہ  پیر کو مزید بسوں کی سروس شروع ہونے کی توقع ہے۔

سرکاری ٹرانسپورٹ سرسی زون کے افسر راج کمار نے بتایا کہ انکولہ سے 12،کاروار اور کمٹہ سے پانچ پانچ، سرسی سے تین اور یلاپور سے ایک بس مقامی سڑکوں پر اترتے ہوئے مسافروں  کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پر پہنچانے میں کام پر آچکے ہیں۔ افسر نے بتایا کہ دراصل اتوار کو 50بسوں کو شروع کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر اتوار کو  چھٹی  ہونے کہ وجہ سے زیادہ بسیں سڑکوں  پر نہیں اتر سکی ہیں۔ افسرکے مطابق 70فی صد ملازمین ڈیوٹی پر حاضری دینے کے لئے تیار ہیں، لیکن کچھ لوگ سدراہ بنے ہوئے ہیں۔ البتہ ہم  نے اپنی کوشش جاری رکھی ہے انہوں نے پیر کو قریب 100بسیں شروع  کئے جانے  کا امکان جتایا۔ راج کمار نے بتایا کہ پہلے پہل ضلعی سطح پر بسوں کی آمد ورفت ہوگی پھر اس کے بعد بین الاضلاع ٹرانسپورٹیشن شروع کی جائے گی۔

سرکاری بسیں نہ ہونےکی وجہ سے پرائیویٹ سواریوں کی طرف سے زیادہ کرایہ وصول کئےجانےکی شکایتیں بھی موصول ہوئی ہیں۔  سرکاری بسوں کے احتجاج کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور اس کے دوبارہ شروع ہونے کے انتظار میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔