اترکنڑا ضلع میں 2کورونا پوزیٹیو معاملات کی تصدیق : ہلیال میں دوسرا معاملہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th June 2020, 8:12 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:8؍جون (ایس اؤ نیوز) اترکنڑاضلع میں اتوار کو 2کورونا وائرس معاملات کی تصدیق ہونے سے متاثرین کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔ پ چلا ہے کہ  ہلیال اور کاروار میں ایک ایک معاملے پوزیٹیو آئے ہیں۔ جن میں ایک 14سالہ لڑکا ہے تو دوسری 24سالہ ایک عورت ہے۔

قطر سے مہاراشٹرا پہنچے پی 5000نمبروالے شخص سے رابطہ میں آئی کاروار کی ایک عورت اور کیرلا سے ہلیال پہنچے لڑکے میں کورونا پوزیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  ضلع انتظامیہ نے متاثرین کو پہلے سے ہی کوارنٹائن میں رکھا تھا۔ ضلع میں متاثرین کی تعداد 94 ہونے سے سنچری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ جن میں کنداپور کے دو سمیت  73 لوگ صحت یاب ہوکرگھر لوٹ چکے ہیں تو 23 معاملات کا علاج چل رہاہے۔

کیرلا کے کنیا کماری سے ہلیال پہنچ کر پرائیویٹ ہوٹل میں کوارنٹائن کئے گئے 14سالہ بچے میں کورونا وائرس پوزیٹیو پایاگیا ہے، اس سے قبل 27 مئی کو بھی یہاں ایک نو سال کے لڑکے کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی جو 6 جون کو صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکا ہے۔ اس طرح ہلیال میں یہ دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔ 

ہلیال کا  جو تازہ معاملہ سامنے آیا ہے ،اس  میں 14 سالہ لڑکے کی رپورٹ اب کورونا پوزیٹو آئی ہے جس  کے متعلق بتایا گیا ہےکہ ہلیال لڑکے کا ننھیال ہے، 3جون کو وہ اپنے بھائی اور والد کے ساتھ ہلیال پہنچا تھا۔ جہاں انہیں کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا تھا۔ ضوابط کے مطابق صحت عامہ محکمہ جات کے افسران نے تینوں  کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے تھے  سنیچر کی شام کو رپورٹ ملی تھی کہ تین میں سے 14سالہ لڑکے کی  کورونا پوزیٹیو ہے۔ اتوار کی ہیلتھ بلٹین میں اس کی تصدیق کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...