اترکنڑا ضلع میں کنوؤوں کی کھدائی کےلئے مقامی اداروں سے منظوری لازمی : کاروار میں ہوئی زیر زمین پانی کمیٹی کی میٹنگ میں لیا گیا  فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st July 2019, 8:24 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:31؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) عوام الناس کو اطلاع دی گئی ہے کہ اگر اُنہیں   اپنی زمین ، اپنے گھر کے صحن میں ، مختلف پرائیویٹ اسکولوں کے صحن میں یا کہیں پر بھی  کسی بھی مقصد کے لئے کنواں کھودنا ہے تو  15دن پہلے مقامی ادارے سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔  اگر علاقہ  گرام پنچایت کے حدود میں آتا ہے تو  گرام پنچایت کی اجازت لینی ہوگی ، اسی طرح  پٹن پنچایت یا  میونسپالٹی کی حدود میں آتا ہے متعلقہ اداروں سے   لازمی طورپر اجازت نامہ لیناضروری ہوگا۔ اس بات کی جانکاری  محکمہ ارضیات اور زیر زمین پانی دفتر کاروار سے پریس ریلیز  کے ذریعے  دی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق اترکنڑا کی ضلعی  میٹنگ30 جولائی 2019کو کمیٹی کے صدر اور اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں منعقد ہوئی زیر زمین پانی کمیٹی کی پانچویں میٹنگ میں مذکورہ فیصلے کے علاوہ کئی اہم فیصلے بھی لئے گئے ۔جس میں  کنوؤوں کی کھدائی سے 15دن پہلے مقامی اداروں سے منظوری لینے کولازمی قرار دیا گیا۔ اگر کسی نے بغیر اجازت کے کنواں کھدوایا تو اُنہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ اُن کے خلاف کرناٹکا زیر زمین پانی قانون 2011 اور کرناٹکا زیرزمین پانی 1999 کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مقامی اداروں سے بھی کہاگیا ہے کہ عوام کی جانکاری کے لئے اپنے دفاتر میں  پنچایت راج وزارت کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات اور فیصلوں کے سرکلر چسپاں کریں اور عوام  کی مناسب رہنمائی کریں۔

اسی طرح  متعلقہ محکمہ جات کے افسران سے کہا گیا ہےکہ 9جنوری 2017کو ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق کھلے کنوؤوں اور بورویل کے درمیان 500 میٹر کی دوری ہوتو ہی  منظوری دیں۔ اگر 500میٹر حدود میں ہے تو کمیٹی کو رپورٹ سونپنے کہاگیا ہے۔ ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اترکنڑا ضلع میں فی الوقت جتنے بھی کھلے کنوئیں اور بوریل کاپانی تجارتی، صنعت کاری ، کان کنی ، ثقافتی پروگراموں اور دیگر مقاصد کے لئے استعمال کیاجارہاہے انہیں منظوری دینے کے لئے مقامی اداروں سے رپورٹ لے کر ڈی سی اُس پر حتمی فیصلہ لیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...