بھٹکل : اترکنڑا ضلعی انتظامیہ کی بےتوجہی کی مذمت میں اتی کرم داروں نے کیا فروری میں  ’’کاروارچلو ‘‘ احتجاج کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th January 2019, 7:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:24؍جنوری (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع میں بغیر کسی سبب کے اتی کر م داروں کی عرضیوں کو رد کئے جانےکی مذمت کرتے ہوئے فروری کے پہلے ہفتہ میں ’’کاروار چلو ‘‘کے ذریعے احتجاج کیا جائے گا۔ اس بات کی جانکاری اتی کرم دار سنگھا کے لیڈر رویندر نائک نے دی ۔ وہ یہاں جمعرات کو پرائیویٹ ہوٹل میں  فاریسٹ اتی کرم داروں کی میٹنگ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ اتی کرم داروں کو  نظر انداز کر رہی ہے۔ 80فی صد عرضیوں کو رد کئے جانے سے اتی کرم دارو ں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیاہے۔ بھٹکل میں فاریسٹ افسران کا اتی کرم داروں  پر ظلم حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ ضلع کے ارکان اسمبلی  ہوں یا  رکن پارلیمان کوئی بھی اس طرف توجہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے، ان سب کو دیکھتے ہوئے اتی کرم داروں کو احتجاج کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا  ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ضلعی انتظامیہ کو بیدارکرنے کے مقصد سے اب بالاخر ضلع کے ہرتعلقہ میں اتی کرم داروں کا  ’کاروار چلو‘ احتجاج کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ احتجاج کے باوجود اگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مناسب حل نہیں نکلاتو دو ہزار سے زائد اتی کرم دار بنگلورو پہنچ کر ودھان سودھا کا گھیراؤ کریں گے ۔ انہوں نے مانگ کی کہ آنے والے ودھان سبھا اور لوک سبھا کے اجلاس میں اترکنڑا ضلع کے اتی کرم داروں کے مسئلہ پر بحث کی جائے۔

بھٹکل اتی کرم دار سنگھا کے صدر راماموگیر نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے آفسران بھٹکل میں اتی کرم داروں کے خلاف جھوٹے مقدمات دائر کرتےہوئے لوگوں کو ہراساں کرنے میں لگے ہوئے   ہیں۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اتی کرم داروں پر جاری زور زبردستی ختم نہیں کی گئی  تو فاریسٹ دفتر کے روبرو سخت احتجاج کیا جائے گا۔ وکیل دینکر پی بی، گنپتی نائک جالی ، منیر احمد، سلیمان ، رضوان، دیوراج ، چندر گونڈا، دیوداس جالی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔