انکولہ میونسپالٹی چیف آفیسر کو ڈی سی نے لیا آڑے ہاتھ۔ کہا؛ اگر تم ایماندار ہوتے تو کٹہرے میں کھڑے نہ ہوتے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th July 2019, 7:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

انکولہ :20؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) انکولہ میونسپالٹی میں ڈھنگ سے کام نہ ہونے کی شکایت ملنے پر  اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر ہریش کمار انکولہ پہنچ کر  میونسپل چیف آفسر بی پرہلاد کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگر تم  ایمانداری سے اپناکام انجام دے رہے ہوتے  تو اس طرح کٹہرے میں کھڑے ہونے کی نوبت نہ آتی ۔ ڈپٹی کمشنر نے وارننگ دیتے ہوئے  کہا کہ میونسپالٹی میں عملہ کی قلت کا بہانہ چھوڑدیجئے  اور  دیانت داری کے ساتھ اپنا  کام کیجئے، ورنہ معطل کئے جائیں گے ۔

انکولہ میونسپالٹی کے مسائل روزانہ اخبارات کی زینت بننے سے خفا ڈی سی نے چیف آفیسر سے سوال کیا  کہ آپ میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی قابلیت ہے یا نہیں  ؟   انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے کچھ دن پہلے ایک ٹیم بھیجا تھا ، لیکن اس کا بھی کوئی اثر نظر نہیں آرہاہے، دن بدن مسائل میں اضافہ ہی ہورہاہے، حقائق سے آگاہی کے لئے مجھے خود انکولہ آنا پڑا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  پچھلے دنوں بھیجی گئی  ٹیم کو آپ نے بتایا تھا  کہ  ای۔کھاتہ کے4عرضیاں باقی ہیں مگر اب کہہ رہے ہیں کہ 7 باقی ہیں، ڈپٹی کمشنر نے  کہا کہ یہاں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے مجھے یہی مناسب لگتا ہے کہ میں  خود ہفتہ میں ایک مرتبہ میونسپالٹی آکر یہاں کے کاموں کو انجام دوں ، ڈی سی نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ اگر اُن کے  رویہ میں  تبدیلی نہیں ہوئی تو  سخت کارروائی کرنا ضروری ہوجائے گا۔

ڈی سی کو گرم دیکھتے ہوئے چیف آفیسر پرہلاد   نے    بتایا کہ شہر میں ای۔ جائیداد حاصل کرنے کے لئے جن لوگوں نے عرضیاں دی ہیں ان میں چند عرضیاں ایسی ہیں جس میں  میونسپالٹی کی منظوری کے بغیر ہی عمارات تعمیر کرلئے گئے ہیں، ایسی عرضیوں کو اگر میں قبول کر کے ای ۔کھاتہ فراہم کروں گا تو یہ  جرم ہوگا، چیف آفسر نے  یقین دلایا کہ اس کے علاوہ بقیہ عرضیوں کو فوری طورپر ای۔جائیداد دینے کی کارروائی میں تیزی لائیں گے۔

 اس موقع پر انکولہ اربن بینک صدر بھاسکر نارویکر، وکلاء ناگانند بنٹ، امیش نائک، بھئیرو نائک، جی این نائک، بلدیہ ممبر مہیش، امیش نائک، کرناٹکا رکشھنا ویدیکے کے صدر ادئیے کمار نائک، ایم آر نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل تعلقہ شرالی اور بیلکے میں 23اور26ستمبر کو پی یوکالج طلبا کے ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد

اترکنڑا ضلع محکمہ تعلیمات عامہ اور پرنسپالس اینڈ لکچررس اسوسی ایشن بھٹکل تعلقہ کے اشتراک سے اترکنڑا ضلع پی یوکالج کے ضلع لیول کھیل مقابلے شرالی کے جنتا ودیالیا اور سرکاری ہائی اسکول بیلکے میں بالترتیب 23اور 26ستمبر2019کو منعقد ہونگے۔