اترکنڑا ضلع میں سیلاب اور طغیانی پر مکمل کنڑول ،سبھی ڈیم محفوظ ،عوام سے افواہوں پر دھیان نہ دینے ڈپٹی کمشنر کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th August 2019, 8:09 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:8؍اگست(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع  میں سیلاب اور طغیانی سےپیدا شدہ حالات قابو میں ہیں، ضلعی انتظامیہ اپنے پورے عملے کے ساتھ عوام کا تعاون کررہی ہے، ضلع کے تمام ڈیم محفوظ ہیں، کسی بھی ڈیم میں خطرہ سے اوپر پانی کی ذخیرہ اندوزی نہیں کی گئی ہے۔ سیلاب کے حالات کی نگرانی اور تعاون کے لئے  ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولس اور ضلع پنچایت سی ای اؤ افسران کی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر موجود  ہیں، حالات سے عوام نہ گھبرائیں ، خاص کر کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ یہ بات اترکنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے کہی ۔ وہ  کدرا سرکٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں کے ذریعے ضلعی عوام کو حالات کے متعلق جانکاری دے رہے تھے۔

ڈی سی نے بتایا کہ کوڈسلی ڈیم میں دراڑ  پیدا ہونے کی خبر غلط ہے، وہ صرف ایک افواہ ہے، ضلع انتظامیہ کی طرف سے ہرطرح کے  پیشگی حفاظتی اقدامات کئے گئےہیں، افواہوں پر بالکل توجہ نہ دیں البتہ خطرہ محسوس ہوتی ہی  بلندی والی  جگہوں پر یا بازآبادکاری مراکز میں جاسکتے ہیں۔    ڈی سی نے بتایا کہ ضلع نگراں کار سکریٹری مونیش مڈگل نے ضلع کا دورہ کرتے ہوئے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا ہے ، اسی کے ساتھ انہوں نے  بازآباد کاری مراکز کابھی جائزہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری نمائندے کی حیثیت سے پورے ضلع کی نگرانی کررہے ہیں، لہٰذا عوام کو خوف زدہ ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھٹکل ہوناور کے حالات پورے کنڑول میں ہیں۔ اگر آج بارش کم ہوتی ہےتو کل جمعہ کو سیلاب ختم ہونے کا امکان ہے، انکولہ اور کمٹہ میں بارش کم ہونے پر حالات کو معمول پر لوٹنے کے لئے دو دن لگیں گے، مزید کہا کہ  متعلقہ علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرس کی قیادت میں تحفظاتی اور بازآبادکاری کاکام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ منڈگوڈ میں زیادہ بارش ہورہی ہے، پڑوسی اضلاع میں بھی بارش زائد  ہونےکی وجہ سے بھاری مقدار میں پانی بہہ کر ضلع میں  آنے سے عام زندگی مفلوج ہوئی ہے، حالات کو دیکھتے ہوئے وہاں 2-3بازآبادکاری مراکز شروع کئے گئےہیں، بقیہ سرسی اور یلاپور میں حالات قابو میں ہیں۔ ضلعی سطح کے افسران  کو باز آبادکاری مراکز کی ذمہ داری دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مراکز میں عوام کے ساتھ صبر سے کام لینے کی ہدایت بھی  جاری کی گئی ہے۔ اس موقع پر ضلع کے ایس پی ونایک پاٹل ، ضلع پنچایت سی ای اؤ محمدر وشن موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...