اترپردیش کے مظفر نگر میں کلنگا اُتکل ایکسپریس پٹری سے اتر گئی؛ سو سے زائد لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ؛ 30 لوگوں کے مرنے کی تصدیق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th August 2017, 10:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 19 اگست (ایس او نیوز ) ریاست اترپردیش کے مظفرنگر میں پوری .   ہریدوار اُتکل ایکسپریس ٹرین کی بارہ  بوگیاں پٹری سے اُترنے کے نتیجے میں سو سےز ائد لوگوں کے مرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، البتہ سرکاری طور پر 30 لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ حادثہ سنیچر شام کو اُس وقت پیش آیاجب ٹرین اُڑیسہ کےپوری سے اُترکھنڈ کے ہریدوار کی طرف قریب 105 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گذر رہی تھی، دہلی سے قریب سو کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع مظفر نگر کے کھٹولی نامی مقام پر یہ حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیاہے کہ ٹرین ڈرائیور کے ایمرجنسی بریک لگانے سے ٹرین کی بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ ڈبے پٹری سے اُترنے کے بعد قریب میں واقع مکانوں میں بھی گھس گئیں ہیں۔

سوشیل میڈیا پر بھروسہ کریں تو لکھنو کے وہاٹس ایپ کے کچھ گروپوں پر کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ وہ موقع واردات پر موجود ہیں، جن کے مطابق مرنے والوں کی تعداد سوسے زائد ہے، جبکہ پانچ سو سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں، البتہ سرکاری ذرائع نے فی الوقت 30 لوگوں کی لاشیں نکالے جانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی لوگ ڈبے  میں پھنسے ہوئے ہیں اور کرین سمیت گیس کٹر کی مدد سے ڈبوں کو کاٹ کو زخمیوں کو نکالاجارہا ہے۔  بتایا جارہا ہے کہ جس جگہ پر حادثہ ہوا، وہاں پر اندھیرا چھایا ہوا ہے اور بجلی نہ ہونے سے بھی لوگوں کو باہر نکالنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سرکاری آفسر آنند کمار کی ہدایات پر، اُترپردیش کی  اے ٹی ایس کی ٹیم کوبھی  ڈی پی پی انوپ سنگھ کی قیادت میں ریلوے حادثے کی جگہ پر بھیج دیا گیا ہے. یہ ٹیم اس واقعہ میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کی تحقیق کرے گی۔

وزیر اعلی یوگی ادیتہ ناتھ نے ٹرین حادثے پر گہری دکھ  کا اظہار کیا ہے اور زخمی مسافروں کے مناسب علاج کی یقین دہانی کرائی ہے. انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے  ۔ بتایا گیا ہے کہ ریلوے کے وزیر منوج سنہامتاثرہ مقام کے لئے نکل چکے ہیں سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھی حادثے کے متاثرین کے ساتھ  تعزیت کا اظہار کیا ہے

ریلوے  ذرائع کے مطابق، انجن کے بعدتیسرا ڈبہ پٹری سے اُترا،جس کے فوری بعد  آٹھ مزید ڈبے بھی پٹری سے اُترگئے۔ کئی ڈبے  ایک دوسرے پر چڑھ گئے، جبکہ ایک ڈبہ قریب میں واقع  ایک مکان میں جاگھسا۔.ریلوے ذرائع کے مطابق اس حادثہ  میں 30 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں. 50 سے زائد  افراد زخمی ہوئے ہیں. ریلوے ذرائع کے مطابق کئی مسافر ان ڈبوں  میں بری طرح پھنس گئے ہیں.اور موقع پر قریبی پولس تھانہ کے پولیس اہلکار اور ریلوے پولیس کے اہلکار پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔.

جائے واردات پر بہت  زیادہ افراتفری پھیلی ہوئی ہے. مظفر نگر ضلعی ہسپتال کی ایمرجنسی خالی کرائی گئی  ہے وہاں بھی چیخ پکار جاری ہے.

بتایا گیا ہے کہ ٹرین کو رات  نو بجے ہریدوار  پہنچنا تھا مگر اُس سے پہلے ہی حادثہ کا شکار ہوئی. اس حادثے سے دہلی - دہرادون  ریل مارگ پوری طرح بند ہوگیا ہے. حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ  نہیں چل پایا ہے. ریلوے ٹیموں نے مظفر نگر اور میرٹھ سے بھی ٹیمیں امدادی کاموں کے لئے نکل چکی ہیں۔. حادثے کے بعد دہلی-دہرادون کے مارگ  پر ٹرینیں جہاں تہاں کھڑی ہوگئی  ہیں. سہارن  پور کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کو بھی روک دیا گیا ہے.

حادثے کے بعد، ریلوے وزیر سریش پربھو نے ٹویٹ کیا ہے کہ طبی وین موقع واردات پر پہنچ رہی ہے اور امدادی کام تیزی سے چل رہا ہے. حادثے کے بعد، ریلوے نے کئی اسٹیشنوں پر ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں.

مظفر نگر - 9760534054،9760535101
مراد آباد - 1072/2101
حیدرآباد- 9760534454
رُڈکئی 9760534055

اگرچہ ریلوے یا پولیس انتظامیہ کے حکام حادثے کی وجوہات کے تعلق سے ابھی تک  کچھ نہیں کہہ رہے ہیں، البتہ واقعے کو دہشت گرد سازش کے طور پربھی دیکھا جا رہا ہے. واقعہ کے بعد، یوپی اے ٹی ایس  بھی حادثے کی چھان بین کے لئے جائے واردات کے لئے نکل چکی ہے. 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...