منگلورو اور کاسرگوڈ کے مزدوروں کی حالت پر یوٹی قادر کا سخت اعتراض

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st May 2020, 7:58 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو :31؍مئی(ایس اؤ نیوز) کوروناوائرس کی وجہ سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن میں سب سے زیادہ یومیہ مزدور متاثر ہوئے ہیں۔ منگلورو کے 20فی صد لوگ کیرلا ریاست کے کاسرگوڈ میں کام کرتے ہیں تو اتنے ہی کاسرگوڈ کے لوگ منگلورو میں کام کرتےہیں۔ درپیش حالات کے مطابق دونوں طرف لوگ کام سے ہاتھ دھوبیٹھےہیں۔ انہیں کوئی کام نہیں ہے۔

ریاست کے سابق وزیر اور اُلال کے رکن اسمبلی یوٹی قادر نے مزدور وں کے ساتھ برتے جارہے رویہ پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا  کام کھونے والے مزدوروں  اور ملازمین کو  ریاستی حکومت کام دلائے گی؟ ۔ اگر کام نہیں دلا سکتی ہے تو پھر انہیں پاس مہیا کرکے زندگی کو سہارادیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے رکن پارلیمان اور ارکان اسمبلی اور نگراں کار وزیر سے بھی مطالبہ کیا  کہ وہ مزدوروں کے تعلق سے کام کریں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔