بنگلہ دیش: استثنیٰ کی عادی بدعنوان اشرافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th November 2019, 6:14 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ/6نومبر (آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش میں اْن امیر اور بدعنوان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، جو خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا بدعنوانی کی مرتکب بااثر اور مرکزی سیاسی شخصیات پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔

بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین عمومی طور پر دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے لیکن آج کل یہ ملک کے بدعنوان عناصر کے خلاف چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔ چند روز پہلے ایک ہی رات میں ایک جوا خانہ پر چھاپہ مارا گیا اور اسی رات دارالحکومت ڈھاکہ میں اس جوئے خانے کے مشتبہ مالک خالد محمود کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس بااثر شخصیت کا تعلق وزیراعظم شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت سے ہے۔یہ چھاپے ان کارروائیوں کا حصہ تھے، جو بدعنوانی کے نام پر کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم شیخ حسینہ نے انتخابات سے پہلے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ کرپشن کے خلاف وسیع تر کارروائیاں کریں گی اور ان افراد کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا، جن کا تعلق ان کی سیاسی جماعت سے ہے۔ستمبر سے شروع اس کریک ڈاؤن میں ابھی تک برسر اقتدار جماعت کے متعدد سیاستدانوں کو منی لانڈرنگ، ناجائز اسلحہ رکھنے اور جوئے خانے چلانے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 600 سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق شیخ حسینہ اس وجہ سے یہ کریک ڈاؤن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں کیوں کہ وہ گزشتہ دس برسوں سے اقتدار میں ہیں اور قدم جما چکی ہیں۔ انہیں یہ بھی خطرہ نہیں ہے کہ پارلیمان میں ان کی حمایت کم ہو جائے گی کیوں کہ ان کے پاس پارلیمان کی 96 فیصد سیٹیں ہیں اور اپوزیشن نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب کرپٹ سیاستدانوں کا تعلق کسی نہ کسی طریقے سے انہی کی جماعت سے نکلتا ہے کیوں کہ وہ ان کے ساتھ اتحاد کر چکے ہیں۔علی ریاض کے مطابق اگر اس کریک ڈاؤن کے دوران برسر اقتدار مرکزی بدعنوان سیاستدانوں کو نہ پکڑا گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہو گی اور حکمراں جماعت کا تشخص بھی بری طرح خراب ہو گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔