مسجد حرام کی تطہیر کے لیے چھ ماہ میں 1 کروڑ لیٹر سے زیادہ مواد کا استعمال

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st January 2021, 5:42 PM | خلیجی خبریں |

ریاض 21/جنوری (آئی این ایس انڈیا)حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے مسجد حرام اور اس کے صحنوں کی تطہیر اور انہیں معطر بنانے کا سلسلہ چوبیس گھنٹے جاری ہے۔ اس کا مقصد نمازیوں اور معتمرین کی سلامتی کو یقینی بنانا اور کرونا وائرس کو مسجد حرام تک پہنچنے سے روکنا ہے۔ انتظامیہ نے 180 کے قریب ملازمین کو بھرتی کیا ہے۔ یہ افراد مسجد حرام کی تطہیر اور اسے معطر بنانے کا کام انجام دینے والے 4000 سے زیادہ مرد اور خواتین کارکنان کی نگرانی کرتے ہیں۔ یہ کارکنان تین شفٹوں پر تقسیم ہو کر 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے مسجد حرام میں تطہیر اور قالینوں کے امور کے ڈائریکٹر جابر الودعانی نے بتایا کہ حرمین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رواں سال 1442 ہجری کے پہلے چھ ماہ کے دوران مسجد حرام اور اس کے بیرونی صحنوں کی 1800 سے زیادہ مرتبہ دھلائی انجام دی۔ اس دوران (10800000) لیٹر اعلی ترین معیار کا ماحول دوست مواد استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ 2 لاکھ لیٹر خوشبو دار مواد سے مسجد حرام کو معطر کیا گیا۔ الودعانی کے مطابق مسجد حرام کی تطہیر اور اس میں موجود 2180 قرآن شیلف کی تطہیر اور انہیں چمکانے کا کام باقاعدگی سے انجام دیا جاتا ہے۔ مزید برآں 3800 بیت الخلا کی صفائی اور 1350 ٹن کچرا مسجد حرام سے باہر لے جانے کا بھی بہترین انتظام ہے۔ ان تمام امور کی انجام دہی کے لیے 470 آلات اور مشینیں استعمال میں لائی جاتی ہیں۔

الودعانی کا کہنا ہے کہ یہ تمام خدمات اور کوششیں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگرانِ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس کی ہدایات پر انجام دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی توجہ اور سرپرستی حاصل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...