کانگریس لیڈر نے کہا؛ نجی وذاتی معاملات کو لے کر بھٹکل میں ہتک ذات کےہتھیار کا کیا جارہا ہے غلط استعمال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th October 2021, 12:17 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:24؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)حالیہ دنوں میں چند لوگ اپنی ذاتی و نجی معاملات کو لے کر جھگڑا  اور  ماردھاڑ کرنے کے بعد پولس تھانے میں ہتک ذات جیسے جھوٹے مقدمات  داخل کرررہے ہیں اور  ذات پات کے نام پر دشمنیاں اور نفرت پیدا کرنے کا کام کررہے ہیں۔ ان کی حرکات سے سماجی صحت برباد ہوجائے گی اس کے ساتھ ساتھ سماج کے درمیان بے اعتمادی کی کیفیت پیدا ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار  بھٹکل  بلاک کانگریس صدر ایڈوکیٹ شنتوش نائک نے  کیا ۔

  پریس ریلیز جاری کرتےہوئےانہوں نےکہا  کہ  بھٹکل تعلقہ میں بھٹکل چمیلی، گراسالے چاول ، بھٹکل حلوا، بھٹکل بریانی جیسی بے شمار چیزیں پسند کی جاتی ہیں اور کافی مشہور بھی ہیں۔ اسی طرح ہمارا بھٹکل مختلف ذاتوں  جیسے نامدھاری ، دیواڑیگا، گونڈا، موگیر، کھاروی ، ہریکانت ، بھنڈاری ، آچاری ، شٹی ، مہالے، کیلسی ، مڈیوال، دیش بھنڈاری، سمگار، باکڑ، ہلیر، ہاسلر، کونکنی ، برہمن، سونار، سارسوت اسی طرح ہندو، مسلم ، عیسائی  لوگوں سے اپنی الگ پہچان رکھتاہے۔

عام طورپر جس طرح اوپر کہاگیا ہے کہ بھٹکل میں ہندو سماج کے سبھی لوگوں کے  اپنے نظریات، غذا، لباس، زبان، پوجا، شادی وغیرہ کی رسم ورواج میں  یکسانیت ہے ۔ سبھی کی تہذیب بھی ایک ہی طرح کی ہے ، ہرایک مل جل کر زندگی گزارتےہیں۔

لیکن ابھی تک ہمارےدرمیان ذات پات، طبقات کےمعاملے میں کبھی اختلاف نہیں ہواہے، ایک دوسرے سے دشمنی ، مار دھاڑ کرنےکی مثالیں ہمارے بھٹکل میں  نہیں ملتیں، جس پر ہمیں فخر بھی ہے۔ لیکن اس وقت سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں چند لوگ اپنی نجی و ذاتی معاملات میں جھگڑا کرنےکے بعد پولس تھانہ پہنچ کر ہتک ذات جیسےجھوٹے مقدمات درج کرتےہوئے سماج کے درمیان دشمنی اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس طرح کی حرکات سماجی صحت، اعتمادی ، پیار ومحبت کو  برباد کرتی ہیں اور طبقات کے درمیان بد اعتمادی کے حالات پیدا ہوتے ہیں، جس کے نتیجےمیں طبقات کے درمیان دشمنی  اور  نفرت پیدا ہوتی ہے اور آپسی پیار ومحبت اور اعتماد میں کمی ہوتی ہے۔ مستقبل کے لحاظ سے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ اگر ایسے ہی حالات رہے اور لوگ  اپنی اپنی ذات کی حمایت کرنےلگیں تو ایک دوسرے کی اور آمنے سامنے والےکی ذات پر ہی سوالات اٹھنا شروع ہو جائیں گے۔

بھٹکل فرقہ وارانہ فسادات کو لے کر اتنا بدنام ہوچکا ہے کہ دوسرے تعلقہ جات کے لوگ  بھٹکل والوں سے شادی بیاہ کے تعلقات پیدا کرنےمیں تک پس وپیش کرتے رہے ہیں۔ تو بھٹکل کے سبھی سماجی بھائیوں کےدرمیان ، خاص کر گونڈا اور موگیر ذات کے لیڈروں سے اپیل ہےکہ کوئی بھی ہو، دو افرادکے درمیان کسی نجی معاملےکو لےکر جھگڑا ہوتو برائے مہربانی سامنے والےکو عقل سکھانے کی دھن میں اپنے ذاتی معاملات کو دوسرا رخ دے کر ہتک ذات معاملات میں منتقل نہ کریں۔ ہم سب  کی ذمہ داری ہے کہ ہم ایک بہتر صحت مند سماج کی تعمیر کریں۔ لیڈران اس طرف خصوصی توجہ دیں اور آئندہ ہونے والے خطرات سے بچاکر اپنےاپنے سماج کے اندر ہی مناسب کارروائی کریں۔یہ ہمارے بھٹکل کے لوگوں پر جو بھاری ذمہ داری ہے اس تعلق سے یہ میری  ذاتی فکر و ذمہ داری ہے  ۔

یاد رہے کہ  حال ہی میں بھٹکل میونسپل دکانوں کی نیلامی کے دوران  دینیش پاوسکر نامی ایک شخص نے بھٹکل میونسپل صدر پرویز قاسمجی، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی ، تحصیلدار روی چندرا اور بھٹکل میونسپل چیف آفسر رادھیکاپرٹاون پولس تھانہ میں ہتک ذات کا معاملہ درج کیا تھا ، اسی طرح  گذشتہ ہفتہ  ایک پرائیویٹ کالج کے بعض اسٹاف پر بھی  اسی طرح کا ہتک ذات کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...