امریکیوں کی اکثریت کے خیال میں ملک میں جمہوریت کو خطرہ ہے، سروے

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 7:26 PM | عالمی خبریں |

نیویارک، 13 جنوری (آئی این ایس انڈیا)تقریباً تین چوتھائی امریکی ووٹر یہ سمجھتے ہیں کہ کانگرس کی عمارت پر گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کے بعد ملک میں جمہوریت کو خطرہ ہے۔

ایک تازہ ترین قومی سطح کے عوامی رائے کے جائزے کے مطابق ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس دونوں ووٹر بالترتیب 77 اور 76 فیصد کے تناسب سے کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے۔

"کوینی پیاک" یونیورسٹی کے ایک جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ آزاد امیدواروں میں 70 فیصد یہ کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔

اس جائزے کے مطابق 56 فیصد ووٹر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپیٹل ہل کے ذمہ دار ٹھیراتے ہیں جب کہ 42 فیصد انہیں اس حملے کا ذمہ دار قرار نہیں دیتے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے چھ جنوری کو وائٹ ہاؤس کے قریب اپنے ہزاروں حمائتیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کہا تھا کہ وہ کانگریس کی عمارت کی طرف جائیں۔ ایسا کہتے ہوئے انہوں نے اپنے ان الزامات کا اعادہ کیا کہ انہیں الیکشن میں دھاندلی کر کے دوسری بار صدر منتخب ہونے سے روکا گیا۔

کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ ایک پیغام میں ہجوم سے کہا کہ وہ پر امن رہے اور ہماری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت کریں۔

سروے کے مطابق 52 سے 45 فیصد کے تناسب سے ووٹروں کی اکثریت کہتی ہے کہ صدر ٹرمپ کی ان کی 20 جنوری کو ختم ہونے والی مدت صدارت سے پہلے ہی ان کو عہدے سے ہٹا دیا جائے۔

اگر جماعتی وابستگی کے حوالے سے دیکھا جائے تو 87 فیصد ری پبلیکن کہتے ہیں کہ ٹرمپ کو اپنے کے عہدے سے علیحدہ نہیں کرنا چاہیے جب کہ 89 فیصد ڈیموکریٹس کہتے ہیں کہ صدر کو ان کے عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔

جہاں تک آزاد ووٹروں کے خیالات کا تعلق ہے تو 55 فیصد صدر کو ہٹانے اور 43 فیصد اس کے خلاف ہیں۔

اس معاملے پر کہ انتخابات کے دوران وسیع پیمانے پر ووٹر فراڈ ہوا، امریکی ووٹر جماعتی وابستگیوں کے تحت سوچ رکھتے ہیں۔ 73 فیصد ری پبلیکن صدر ٹرمپ کی بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ووٹر فراڈ ہوا، جب کہ 21 فیصد اس کے برعکس سوچتے ہیں۔

ڈیموکریٹس 93 فیصد کے تناسب سے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کوئی ووٹر فراڈ نہیں ہوا، جب کہ صرف پانچ فیصد کہتے ہیں کہ ایسا ہوا۔

آزاد امیدوار 30 کے مقابلے میں 60 فیصد کے تناسب سے کہتے ہیں کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر ووٹر فراڈ نہیں ہوا۔

جہاں تک کانگریس کی عمارت پر حملے کے جمہوریت کی بساط الٹنے کے مترادف قرار دینے کا تعلق ہے تو 47 فی صد اس سے اتفاق کرتے ہیں، 43 فیصد اس کی نفی کرتے ہیں جب کہ 10 فیصد کوئی بھی رائے قائم نہیں کر پاتے۔

اس بات پر کہ کانگریس کی عمارت پر حملہ آور ہونے والے افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، 91 فیصد ووٹروں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

81 فیصد ووٹر اس بات پر متفق ہیں کہ امریکہ میں انتہا پسندی ایک بڑا مسئلہ ہے جب کہ 12 فی صد ایسا نہیں سمجھتے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...