افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا 10 روز میں شروع ہوگا، ایسپر

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2020, 6:16 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن / 4مارچ (آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ یہ بات وثوق کے ساتھ نہیں کہی جاسکتی کہ افغانستان سے فوجی انخلا کا آغاز ہوچکا ہے۔تاہم انھوں نے بتایا کہ امریکہ طالبان امن سمجھوتے کے بعد 10 دنوں کے اندر انخلا شروع ہوگا۔ اس سمجھوتے پر ہفتے کو دستخط کیے گئے تھے۔پنٹاگان میں منگل کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا کہ اگر مجھے صحیح طور پر یاد ہے تو سمجھوتے میں کہا گیا ہے کہ 135 دنوں کے دوران فوجی تعیناتی کم ہوکر 8600 رہ جائے گی۔ اور یہ کہ انخلا 10 روز کے اندر شروع ہوجائے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ میں بہت بار کہہ چکا ہوں کہ 8600 کی فوج کے ساتھ ہم ضرورت پڑنے پر تمام ضروری مشن کرسکتے ہیں۔افغانستان میں اس وقت تقریباً 13000 امریکی فوجی تعینات ہیں۔ایسپر نے کہا کہ افغانستان میں امن لانے کے لیے مشترکہ اعلامیے میں افغان حکومت کے ساتھ امریکہ کی شراکت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ یہ بات افغانستان کی لڑائی کے خاتمے کے لیے درکار سیاسی حل کے لیے لازم ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم غور سے اس بات کا جائزہ لیں گے کہ طالبان اپنی یقینی دہانیوں کی پاسداری کرتے ہیں یا نہیں۔ادھر افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے سوال کیا ہے کہ ان کا گروپ پاکستان میں اپنے ٹھکانے کب بند کرے گا۔پیر کو صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں قبائلی زعما کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ امن مذاکرات کے دوران وہ عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔افغان صدر نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر سب کچھ ایک فریق کے لیے نہیں کیا جاتا۔ قیدیوں کے بارے میں بات کی جائے گی لیکن دوسری شرائط پر بھی نظر رہے گی۔ مثلاً آپ پاکستان سے کب رخصت ہوں گے۔انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کابل میں ہونے والے مذاکرات کے لیے مذاکرات کار کونسل کا بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔تاہم انھوں نے کہا کہ امن مذاکرات کاروں کی ٹیم کے اختیارات محدود ہوں گے، کیونکہ انتخابی عرصہ مکمل ہو چکا ہے اور یہ وقت قومی وحدت کا ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ اگلی کابینہ سیاسی بنیادوں پر تشکیل دی جائے گی اور حکومت سب کی شمولیت کے ساتھ تشکیل دی جائے گی۔ لیکن انھوں نے کہا کہ تکنیکی کام معاون وزرا اور آزاد تنظیموں کے سربراہان کا ذمہ ہوگا اور چند صوبائی گورنروں کے اختیارات تبدیل ہوں گے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...