ایران کو چینی اور روسی اسلحہ کے حصول سے روکیں گے: مائیک پومپیو

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2020, 8:49 PM | عالمی خبریں |

پیرس،16/ستمبر (آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکا ایران کو روسی اور چینی ہتھیاروں کے حصول سے روکے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر اسلحہ کی بین الاقوامی پابندی 18 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

پومپیو نے "فرانس انٹر" ریڈیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندیوں میں‌ توسیع کے لیے ابھی تک کچھ نہیں‌ کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ انہوں نے ایران پر اسلحہ کی پابندیوں میں توسیع پر امریکا اور یورپی ممال میں پائے جانے والے اختلافات کا بھی تذکرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طریقے سے کام کریں گے۔ ہم ایران کو چینی ٹینکوں اور روسی فضائی دفاعی نظام کے حصول سے روکیں گے۔ کیونکہ ایران چین اور روس سے خریدا گیا اسلحہ حزب اللہ کو دے گا اور حزب اللہ لبنان میں صدر عمانوئل میکروں کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے 2018 میں ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد ایران پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں جس پر اس نے الزام لگایا ہے کہ وہ لبنان میں موجود حزب اللہ جیسے مقامی گروہوں کی حمایت کرکے مشرق وسطی میں توسیع پسندانہ رجحان رکھتا ہے۔

امریکا نے 21 اگست کو اقوام متحدہ میں متنازعہ "اسنیپ بیک" طریقہ کار کو متحرک کرنے کی کوشش کی تاہم اس میں امریکا کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ یہ کوشش اس لیے کی گئی تھی کہ اسلحہ کی پابندی میں توسیع سمیت ایران پر بین الاقوامی پابندیاں عائد کی جا سکیں۔ فرانس ، جرمنی اور برطانیہ - اور دوسری بڑی طاقتوں نے ایران پر اسنیپ بیک طریقہ کار سے پابندیاں عاید کرنے کی مخالفت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...