امریکہ تبت میں مداخلت کیلئے اقوام متحدہ کو استعمال کررہا ہے: چین

Source: S.O. News Service | Published on 12th November 2019, 7:37 PM | عالمی خبریں |

 بیجنگ 12 نومبر (آئی این ایس انڈیا) چین نے تبت کے دلائی لامہ کے جانشین کے انتخاب کے حوالے سے واشنگٹن کی مبینہ سرگرمیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، تبت میں‘مداخلت’کے لیے اقوام متحدہ کو استعمال کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سفیر برائے مذہبی آزادی سیم براؤن بیک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ تبت کے روحانی رہنما کی جانشینی کے معاملے کو اقوام متحدہ دیکھے۔ان کا کہنا تھا کہ دلائی لامہ کے جانشین کا انتخاب تبت کے بدھ مذہب کے ماننے والوں سے متعلق ہے اور اس پر چینی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔چین نے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ  مذہبی آادی کی آڑ میں چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہیں ناکامی ہوگی اور عالمی برادری کی جانب سے بھی اس کی مخالفت ہوگی’۔رپورٹ کے مطابق چین نے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ اگلے دلائی لامہ کا نام سامنے لاسکتے ہیں جو ممکنہ طور پر چینی حکومت کی حمایت کریں گے۔چینی حکومت کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ اس نے ہمالیائی خطے میں ترقیاتی کام کیے ہیں اور خطے میں جدید اصلاحات کی ہیں۔دلائی لامہ کے حوالے سے چینی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ تبت کی علیحدگی کی مہم ان کے ساتھ ختم ہوجائے گی جو تبت کے چودھویں دلائی لامہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ 84 سالہ دلائی لامہ صحت کے حوالے سے شدید مسائل کا شکار ہیں اور انہیں رواں برس کے آغاز میں چیسٹ انسپکشن کی شکایت ہوئی تھی جو مزید بگڑی رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق چینی حکومت نے 1995 میں اپنا پنچن لاما منتخب کیا تھا اور بدھ مذہب کے ماننے والوں میں اثر و رسوخ رکھنے والے ایک چھ سالہ لڑکے کو گرفتار کیا تھا جس کو انسانی حقوق کی تنظیموں نے دنیا کا کم عمر ترین قیدی قرار دیا تھا۔نوبیل انعام یافتہ 84 سالہ دلائی لامہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ وہ خود اپنا جانشین منتخب کریں گے جو ممکنہ طور ایک لڑکی ہو یا خود کو آخری دلائی لامہ قرار دیں۔دلائی لامہ نے رواں برس اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ان کی جگہ کسی خاتون کو جانشین مقرر کیا جائے گا تو لازم ہے کہ وہ انتہائی پرکشش ہوں تاکہ ان کی پیروی کرنے والے افراد اسے”دیکھتے“رہیں۔تاریخی اعتبار سے دلائی لامہ اپنی زندگی میں ہی نئے دلائی لامہ کا عندیہ دیتا ہے اور موجودہ دلائی لامہ اپنی موت سے قبل بتاتا ہے کہ اس کا اگلا جنم کس گھر میں ہوگا اور اس گھر میں پیدا ہونے والے نئے بچے کو دلائی لامہ سمجھا جاتا ہے۔چودھویں دلائی لامہ تنزن گیاتسو کے حوالے سے تیرھویں دلائی لامہ عندیہ دے کر گئے تھے اور انہیں محض 2 سال کی عمر میں 1937 میں ہی دلائی لامہ کے منصب پر بٹھائے جانے کی تیاریاں شروع کی گئی تھیں۔موجودہ دلائی لامہ کو 1940 میں محض 5 برس کی عمر میں تبت کے روحانی پیشوا کے طور پر منتخب کیا گیا تھا اور وہ تب سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے آرہے ہیں۔تبت کو چین اپنا خود مختار علاقہ تصور کرتا ہے اور چین کی جانب سے اس علاقے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھائے جانے کے بعد دلائی لامہ وہاں سے فرار ہوکر بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقے دھرم شالا میں منتقل ہوگئے تھے۔دلائی لامہ کو بھارت کی جانب سے سیاسی پناہ دیے جانے کی وجہ سے بھی چین اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ رہتے ہیں، دلائی لامہ بھارت منتقلی کے بعد چین مخالف بیانات بھی دیتے رہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔