امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام جنرل فضائیہ کا سربراہ مقرر

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th June 2020, 8:58 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،10/جون (آئی این ایس انڈیا)امریکی سینیٹ نے منگل کے روز جنرل چارلز براؤن جونیئر کے بطور فضائیہ کے سربراہ تقرر کی منظوری دے دی۔ اس طرح وہ امریکا کی تاریخ کے پہلے سیاہ فام افسر ہیں جن کو مسلح افواج کی چھ شعبوں میں سے کسی شعبے کی سربراہی سونپی گئی ہے۔

مسلح افواج کے چھ شعبوں میں فضائیہ، بحریہ، بری افواج، میرینز، کوسٹ گارڈز اور اسپیس فورس شامل ہے۔یہ منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں نسل پرستی کے حوالے سے تنازع اہم ترین موضوع بنا ہوا ہے۔جنرل براؤن (57 سالہ) اس وقت بحر الکاہل کے ریجن میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔امریکی سینیٹ میں رائے شماری کے دوران جنرل براؤن کے تقرر کے حق میں 98 جب کہ اس کے خلاف کوئی ووٹ نہیں آیا۔

جنرل براؤن 1984 سے امریکی فضائیہ میں بطور پائلٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ایف-16 طیاروں کے کمانڈر رہے۔ انہوں نے خاص طور پر بحر الکاہل اور مشرق وسطی کے علاقوں میں لڑائی میں حصہ لیا۔ ان کے ریکارڈ میں 2900 گھنٹوں کی ہوابازی شامل ہے۔ اس میں 130 گھنٹے لڑائی کی کارروائیوں کے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کی جانب سے جنرل براؤن کے اس منصب پر تقرر کی منظوری  دیے جانے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ امریکہ کے لیے آج ایک تاریخی دن ہے! جنرل براؤن کے ساتھ زیادہ اعتماد کے ساتھ کام کرنے کے لیے پْرجوش ہوں، یہ ایک قومی شخصیت اور عظیم کمانڈر ہیں۔ جنرل براؤن نے گذشتہ ہفتے ان رکاوٹوں کے حوالے سے ایک مؤثر گواہی دی جن کا انہیں سیاہ فام ہونے کی وجہ سے فوج میں ترقی کی منازل طے کرنے کے دوران سامنا کرنا پڑا۔ جنرل براؤن نے باور کرایا کہ ان کی پیشہ وارانہ زندگی ہمیشہ آزادی اور انصاف کی مثال نہیں رہی۔ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے جنرل نے ایک وڈیو ٹیپ میں بتایا کہ اکثر اوقات وہ افسران سے بھرے کمرے میں واحد سیاہ فام افسر ہوتے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔