امریکہ کے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کا گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی کو نوٹس، 21 دن میں جواب دینے کی مہلت

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2024, 1:00 PM | عالمی خبریں |

نیویارک، 24/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) رشوت ستانی کے معاملے میں گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ کی کارروائی مزید تیز ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کو امریکہ کے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) نے نوٹس جاری کیا ہے۔ امریکی شیئر مارکیٹ کے ریگولیٹر ایس ای سی نے دونوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اوپر عائد الزامات کے حوالے سے وضاحت فراہم کریں۔

قابل ذکر ہے کہ گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی سمیت 7 افراد پر سولر انرجی کانٹریکٹ حاصل کرنے کے لیے 2200 کروڑ روپے کی رشوت دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی شیئر مارکیٹ ریگولیٹر نے دونوں کو اسی معاملے میں سمن بھیجا ہے اور 21 دنوں کے اندر جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 ہندی ڈاٹ کام‘ پر شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیویارک ایسٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کی طرف سے 21 نومبر کو گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

جانکاری کے مطابق دونوں کو ہی بھیجے گئے سمن میں جواب دینے کے لیے 21 دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ جس دن سمن ملا ہے اسے چھوڑ کر 21 دنوں میں سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کو سمن میں منسلک شکایت کا جواب دینا ہوگا، یا پھر فیڈرل سول پروسیس کے اصول 12 کے تحت تجویز داخل کرنے پر عمل کرنا ہوگا۔ سمن کے مطابق اگر اڈانی طے وقت پر جواب نہیں دیتے ہیں تو مناسب کارروائی بھی کی جائے گی۔ یعنی اڈانی کو طے وقت پر اپنی تجویز یا جواب داخل کرنا ہی ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 11 افراد ہلاک

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے علاقے میں پروجیکٹائلس داغے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں ...

تھائی لینڈ اور ملیشیا میں شدید سیلاب، 12 افراد جان بحق، ہزاروں متاثر

جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملیشیا میں حالیہ سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ موسمی بارشوں اور سیلاب کے باعث دونوں ممالک میں ہزاروں افراد کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت ہو چکی ...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہند نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پٹیل ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران امریکی محکمہ دفاع میں اہم عہدے پر فائز تھے اور وہ ٹرمپ کے قریبی معاون اور ...

جنوبی کوریا میں شدید برفباری، 2 ہلاکتیں اور 200 پروازیں معطل

جنوبی کوریا میں ریکارڈ برفباری نے معمولات زندگی کو مکمل طور پر متاثر کر دیا، جس کے نتیجے میں شہری اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے اور روزمرہ کی سرگرمیاں مفلوج ہو گئیں۔ برفباری نے سڑکوں کو بھی بند کر دیا، جس سے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حزب اللہ کا اسرائیل پر طاقتور حملہ، 250 راکٹ فائر کر کے 7 افراد زخمی

اسرائیل اور لبنان کی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہر طرف سے جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حزب اللہ نے ایک اور زبردست حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کو دہلا دیا ہے۔ اس نے تقریباً 250 راکٹ فائر کیے، جس میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حزب اللہ کا ...