امریکا:ایران کی حمایت یافتہ عراقی الحشدالشعبی کے لیڈرابوفدک المحمداوی عالمی دہشت گرد قرار

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2021, 9:05 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 14؍جنوری (آئی این ایس انڈیا)امریکا نے ایران کی حمایت یافتہ عراق کی شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشدالشعبی یونٹس(پی ایم یو) کے لیڈر اور کتائب حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل ابوفدک المحمداوی کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

امریکا کا محکمہ خارجہ پہلے ہی کتائب حزب اللہ کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔اس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’کتائب حزب اللہ 2006ء میں قائم کی گئی تھی۔یہ ایران کی حمایت یافتہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور خطے میں اسی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔اس نے عراق میں دہشت گردی کے متعدد واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ان میں دھماکا خیز مواد سے حملے،راکٹ گرینیڈوں سے حملے اور اسنائپروں کی کارروائیاں شامل ہیں۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’کتاب حزب اللہ حال ہی میں عراق کے سرکاری وسائل کی چوری، ہلاکتوں، اغوا اور پُرامن مظاہرین اور کارکنان پرتشدد کے واقعات میں ملوّث رہی ہے۔‘‘

بیان کے مطابق ’’محمداوی الگ سے ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک کارروائیوں کی ذمہ دار القدس فورس کے ساتھ مل کرکام کرتے رہے ہیں۔ان کا مقصد عراق کے سرکاری سکیورٹی اداروں کی اس انداز میں تنظیم نو کرنا تھاکہ وہ عراقی ریاست کے دفاع اور داعش کے خلاف لڑنے کے بجائے خطے میں ایران کی تخریبی سرگرمیوں کی معاونت کریں۔ان میں شام میں اسد رجیم کا دفاع بھی شامل ہے۔‘‘

محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ابو فدک کو دہشت گرد قرار دینے کا مقصد انھیں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کے لیے وسائل سے محروم کرنا ہے۔امریکی پابندیوں کے تحت ابو فدک کے امریکا میں موجود تمام اثاثے ضبط کرلیے گئے ہیں۔اسی طرح امریکیوں کے زیر قبضہ ان کے اثاثے بھی آج کے بعد ضبط متصور ہوں گے۔نیز کوئی بھی امریکی ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی کاروباری لین دین نہیں کرسکے گا۔

واضح رہے کہ ابو فدک کو گذشتہ جمعہ کو الحشدالشعبی کا نیا لیڈر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کے پیش روالحشد الشعبی کے سابق ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس گذشتہ سال تین جنوری کوبغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔اس فضائی حملے کا اصل ہدف ایران کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی تھے۔

عراق کے متعدد سیاست دانوں اور کارکنان نے بتایا تھا کہ گذشتہ جمعہ کو الحشد الشعبی یونٹس کے بورڈ کا اجلاس ہوا تھا اور اس میں المحمداوی کو نیا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

ایران کے سرکاری پریس ٹی وی نے پی ایم یو کے ایک عہدہ دار ابوعلی البصری کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی مسلح افواج کے چیف کمانڈر آیندہ چند روز میں ابو فدک کے تقررنامے پر دست خط کردیں گے۔

ابوفدک کا اصل نام عبدالعزیزالمحمداوی ہے۔وہ’’الخال‘‘ (چچا) کے عرفی نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔وہ مقتول میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...