امریکی ایوانِ نمایندگان کی رکن الہان عمر پرغیرملکی ایجنٹ ہونے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2019, 8:37 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن / 26 نومبر (آئی این ایس انڈیا) امریکی ایوانِ نمایندگان کی مسلم رکن الہان عمر پر ایک غیرملکی حکومت کا ایجنٹ ہونے،ایران کو حساس معلومات فراہم کرنے اور باہر سے رقوم وصول کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ان کے خلاف کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص ایلن بندر نے فلوریڈا میں ایک ضلعی عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران میں یہ سنگین الزامات عاید کیے ہیں۔انھوں نے 23 اکتوبر کو ٹورنٹو سے فلوریڈا کی ضلعی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرایا تھا۔کویتی نڑاد ایلن بندر نے قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کے شاہی خاندانوں اور حکومتوں سے گہرے روابط کا دعویٰ کیا ہے۔انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے قطری امیر کے سکیورٹی سے متعلق امور کے سیکریٹری محمد بن احمد بن عبداللہ المسند اور دو اور قطری عہدے داروں سے ملاقات کی تھی۔اس کویتی نژاد نے اپنے بیان حلفی میں ان تینوں قطری عہدے داروں کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر وہ رقوم مہیا نہیں کرتے تو الہان عمر امریکا میں کسی بھی اور سیاہ فام صومالی مہاجر کی طرح مقیم ہوتیں۔وہ فلاحی فنڈ وصول کررہی ہوتیں یاپھر اختتامِ ہفتہ پر میزوں پر خدمات انجام دے رہی ہوتیں۔بندر کو امیرقطر کے بھائی شیخ خالد بن حمد آل ثانی کے خلاف مقدمے کی سماعت کے وقت بیان کے لیے طلب کیا گیا تھا۔شیخ خالد پراپنے امریکی محافظ کو دو افراد کو قتل کرنے کا حکم دینے اور طبی عملہ کے ایک امریکی رکن کو زیر حراست رکھنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔انھوں نے بیان حلفی میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انھیں قطری عہدے داروں نے امریکی سیاست دانوں اور صحافیوں کی قطر کے لیے خدمات حاصل کرنے کی ذمے داری سونپی تھی۔اس پر جب ایلن بندر نے اعتراض کیا تو قطری حکام کا کہنا تھا کہ بہت سے امریکی سیاست دان اور صحافی تو پہلے ہی قطر کے ’پے رول‘ پر ہیں اور ان میں سب سے زیادہ نمایاں الہان عمر ہیں۔اس خاتون پر پہلے ہی انتخابی مہم کے دوران میں مالیاتی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ منی سوٹا کمپین فنانس بورڈ نے جون میں یہ قراردیا تھا کہ الہان عمر نے ریاست کے انتخابی مہم کے مالیاتی قواعد کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا تھا اور مہم کے لیے رقم کو ریاست سے باہر سفر کے لیے استعمال کیا تھا۔قدامت پرست گروپ جوڈیشیل واچ نے ایوان نمایندگان کی اخلاقیات کمیٹی سے الہان عمر کے مالی امور کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...