صدر ٹرمپ کا دوسری بار مواخذہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th January 2021, 8:34 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،14/جنوری (آئی این ایس انڈیا)بدھ کو امریکی ایوان نمائندگان میں رائے شماری کے دوران مواخذے کے حق میں 232 ووٹ آئے جبکہ 197 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ مواخذے کے حمایت کرنے والوں میں صدر ٹرمپ کی اپنی جماعت کے دس ریپبلیکن ارکان بھی شامل تھے۔

امریکا میں یہ پہلی بار ہے کہ کسی صدر کو اپنے دور صدارت میں دوسری مرتبہ مواخذے کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے چھ جنوری کو ایک تقریر میں اپنے حمایتیوں کو نومبر کے صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پرتشدد مظاہروں پر اکسایا۔ ان کے اس خطاب کے بعد مسلح مظاہرین نے کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہِل پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی اور سکیورٹی حکام پر حملہ آور ہوئے۔ ان جھڑپوں میں پانچ لوگ مارے گئے۔

امریکی کانگریس پر اس نوعیت کی ہنگامہ آرائی نے دنیا کو دنگ کر دیا تھا۔ امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے کئی سرکردہ رہنماؤں نے اس کی کھل کر مذمت کی اور اس واقعے کے لیے صدر ٹرمپ کو ذمہ دار ٹہرایا۔

صدر ٹرمپ کا ردعمل

بدھ کو ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے ایک وڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے حمایتوں کو پُرامن رہنے کی تلقین کی۔ 

بیان میں انہوں نے اپنے مواخذے کا کوئی ذکر کیے بغیر کہا، ''تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ہمارے ملک میں کوئی گنجائش نہیں۔ میرا کوئی بھی حمایتی کبھی سیاسی تشدد کی حمایت نہیں کر سکتا۔‘‘

ٹرمپ کے خلاف الزامات

صدر ٹرمپ کے خلاف الزامات کی نوعیت سیاسی ہے۔ مواخذے کی تحریک میں صدر ٹرمپ پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ''بار بار غلط بیانی کی کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور اس کے نتائج تسلیم نہیں کیے جانے چاہیں۔‘‘ مواخذے کی تحریک میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ''جان بوجھ کر ہجوم کے سامنے ایسے بیانات دیے جس سے ان کی طرف سے قانون شکنی کی حوصلہ افزائی  ہوئی۔‘‘

اراکین کانگریس کا صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ یوں انہوں نے امریکا کی  سلامتی، اس کے حکومتی اور جمہوری اداروں اور پرامن انتقال اقتدار کو خطرے میں ڈالا۔

 آگے کیا ہوگا؟

ایوان نمائندگان سے مواخذے کی منظوری کے بعد اب صدر ٹرمپ پر کانگریس کے ایوان بالا یعنی سینٹ میں مقدمہ چلایا جائےگا۔ الزامات ثابت ہونے پر ممکن ہے کہ ان پر دوبارہ الیکشن لڑنے پر پابندی لگا دی جائے۔

تاہم فوری طور پر سینٹ کا اجلاس نہ بلائے جانے کے سبب صدر ٹرمپ کو بیس جنوری تک اپنی مدت اقتدار کے خاتمے تک کوئی خطرہ نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...