شہریت ترمیمی بل کے خلاف امریکی ادارہ آیا سامنے، امت شاہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2019, 8:33 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

واشنگٹن،10/دسمبر(ایس او نیوز/یو این آئی) شہریت ترمیمی بل کے لوک سبھا سے منظور ہونے کے بعد جہاں ایک طرف ملک میں حزب اختلاف کی جماعتیں اور عوام سراپا احتجاج ہیں اور حکومت کو ہدف تنقید بنا رہی ہیں وہیں دوسری طرف بین الاقوامی سطح پر بھی ہندوستان کی بدنامی ہونے لگی ہے۔ امریکہ کے ایک ادارے نے تو امت شاہ پر پابندی تک عائد کرنے کا مطالبہ کر ڈالا ہے۔ امریکہ کے فیڈرل کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں شہریت ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد امریکی حکومت ہندوستان کے وزیرداخلہ امت شاہ پرپابندی عائد کرے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ کے فیڈرل کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے ہندوستانی لوک سبھا میں شہریت کے متنازع ترمیمی بل کی منظوری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا اس متنازع بل کی ہندوستان کے ایوان میں منظوری تشویش کا باعث ہے اور امریکی حکومت کو چاہئے کہ وہ بل کو پیش کرنے والے ہندوستانی وزیرداخلہ امت شاہ پرپابندی لگائے۔

امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ مذہب کی بنیاد پرمسلمانوں کوبل میں شامل نہیں کیا گیا اور یہ بل غلط سمت میں خطرناک قدم ہے ۔ نیز حکومت ہند ایک عشرے سے کمیشن کی رپورٹوں کو نظراندازکررہی ہے۔ ادھر، ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکی ادارے ’فیڈرل کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی‘ کے بیان کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریت ترمیمی بل سے متعلق یو ایس سی آئی آر ایف کا بیان درست نہیں ہے اور یہ بلاضرورت دیا گیا بیان ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا، شہریت ترمیمی بل پڑوسی ممالک سے ہندوستان میں موجود مظلوم مذہبی اقلیتوں کو فوری طور پر راحت فراہم کرنے کے لئے ہے۔ یہ ان کی موجودہ مشکلات کو دور کرنے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ نیز نہ تو شہرت ترمیمی بل اور نہ ہی این آر سی (قومی شہریت رجسٹر) عمل کسی بھی عقیدے کے ہندوستانی سے اس کی شہریت چھیننے کی کوشش نہیں کرتے۔ امریکہ سمیت ہر ملک کو اپنی شہریت دینے اور توثیق کرنے کا حق ہے اور اس کے لئے مختلف پالیسیاں بنائی جا سکتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...