امریکی بحریہ کی جوہری طاقت کے حامل گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز کا آبنائے ہرمز سے گذر

Source: S.O. News Service | Published on 22nd December 2020, 7:11 PM | عالمی خبریں |

نیویارک ،22دسمبر(آئی این ایس انڈیا)امریکی بحریہ کی جوہری طاقت کے حامل گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا ایران کی آبی حدود میں واقع آبنائے ہُرمز سے گذر کر خلیج عرب میں پہنچ گئی ہے۔اس کی معیّت میں امریکا کے دو جنگی بحری جہاز بھی رواں دواں تھے۔

امریکی بحریہ نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جوہری طاقت کی حامل اوہائیو کلاس گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا ( ایس ایس جی این 729) 21 دسمبر کو گائیڈڈ میزائل سے لیس جنگی بحری جہاز یو ایس ایس پورٹ رائل ( سی جی 73) اور یو ایس ایس فلپائن سی ( سی جی 58) کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گذر کر خلیج عرب میں داخل ہوئی ہے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’جارجیا انتہائی سرعت اور مشاقی سے معمول کے آپریشن اور ہنگامی کارروائیوں میں معاونت کی حامل ہے۔اس کی موجودگی امریکا کی میری ٹائم سکیورٹی کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے عزم کی مظہر ہے۔وہ اپنی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ ہمہ وقت کسی بھی خطرے سے نمٹنے کو تیار ہے۔‘‘

یو ایس ایس جارجیا کی آبنائے ہرمز سے نقل وحرکت کے روز ہی امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے القدس فورس کے مقتول کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پرکوئی حملہ کیا تو وہ اس کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

واضح رہے کہ قاسم سلیمانی اس سال تین جنوری کوعراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکا کے ایک میزائل حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ان کے ساتھ عراق کی شیعہ ملیشیاؤں پر مشتملالحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی مارے گئے تھے۔ان کی برسی کی تاریخ نزدیک آنے پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ایران ان کی ہلاکت کا بدلہ چکانے کے لیے خطے میں امریکا کی تنصیبات یا فوجیوں پر کوئی حملہ کرسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔