ٹرمپ کوریا کی سرحد عبور کرنے والے پہلے امریکی صدر، کم جونگ سے تاریخی مصافحہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st July 2019, 11:28 AM | عالمی خبریں |

سیول،یکم جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ڈونلڈ ٹرمپ 53-1950 کی کوریا کی لڑائی کے ختم ہونے کے بعد کوریائی سرحد پار کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے کوریائی جزیرے کے غیر فوجی علاقے کا دورہ کیا اور اس کے بعد انہوں نے شمالی اور جنوبی کوریا کے بارڈر پر سخت سکیورٹی والے علاقے میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے تاریخی مصافحہ کیا ہے۔ ٹرمپ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے شمالی کوریا کی سرحد عبور کر کے کم جونگ سے ملاقات کی ہے۔

حالانکہ ناقدین نے ٹرمپ اور کم کی اس ملاقات کو خالص سیاسی تھیٹر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے لیکن کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ملاقات مستقبل میں ہونے والے مذاکرات کے لیے راستہ ہموار کر سکتی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان 2018 میں جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے لیے سنگاپور میں ہونے والے اجلاس کا دوسرا دور شمالی کوریا کی رضامندی کے بغیر ہی ختم ہو گیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اسے ایک ’برا معاہدہ‘ قرار دیا تھا۔

امریکہ اور کوریا کے لیڈروں کے درمیان اس تیسری ملاقات میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان بھی شامل ہوئے۔ بعد ازاں دونوں لیڈروں کے درمیان اہم چوٹی کانفرنس منعقد ہوئی۔ تینوں لیڈروں کی یہ میٹنگ تاریخی بن گئی ہے۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے میڈیا کے سوالوں پر کہا کہ شمالی کوریا کی سرحد میں داخل ہونے والا پہلا صدر بننے کا فخر حاصل کرنابڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا،’’ایسا ہونا اعزاز کی بات بھی ہے۔‘‘ کم نے بھی ٹویٹر پر امریکی صدر کی ستائش کرتے ہوئے،انہیں’حوصلہ مند اور پرعزم ‘قرار دیا۔

اس سےپہلے ٹرمپ نے کوریائی جزیرے کے غیر فوجی علاقے (ڈی ایم زیڈ) میں اتوار کے مجوزہ دور کے دوران کم سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے حکمراں سے تعلق اچھے ہوئے ہیں۔

تینوں لیڈروں کی غیر فوجی علاقے میں واقع سرحدی گاؤں پنمون جوم میں مقامی وقت کے مطابق دو بجے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مون کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریش کانفرنس میں کہا، ’’ہم ڈی ایم زیڈ پر جارہے ہیں،اور میں چیئرمین کم کے ساتھ ملاقات کروں گا۔میں اس کےلئے بہت پرجوش ہوں۔میں انہیں دیکھنے کےلئے بھی پرجوش ہوں۔ ہمارے تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں۔‘‘ اس سے پہلے، امریکی صدر نے کہا کہ وہ اور ڈی پی آر کے لیڈر ڈی ایم زیڈ میٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ ڈی ایم زیڈ سال 53-1950 کی کوریائی لڑائی کے بعد سے کوریائی جزیرے کی خطے تقسیم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹویٹر کے ذریعہ کم کو بھی کوریائی جزیرے کے غیر فوجی علاقے میں ملاقات کے لئے مدعو کیاتھا۔ مون نے کہا تھا کہ اگر ٹرمپ اور کم ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو وہ بھی امریکی صدر کے ساتھ ڈی ایم زیڈ دورے پر جائیں گے۔ یہ تاریخی واقعہ ہوگا۔ کوریائی جزیرے کو نیوکلیائی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے مقصد سے گزشتہ کچھ مہینوں سے کم اور ٹرمپ بات چیت کی کوشش ہوئی ہے۔

کوریائی جزیرے میں نیوکلیائی ترک اسلحہ کرنےکےلئے سلسلے میں ٹرمپ اور کم کے درمیان گزشتہ سال جون میں سنگاپور میں پہلی میٹنگ ہوئی تھی۔اس کے بعد اس سال فروری میں ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں دونوں لیڈرون کے درمیان دوسری میٹنگ ہوئی تھی جو ناکام رہی تھی ۔دونوں لیڈروں کے درمیان ایک سال کے اندر یہ دوسری چوٹی کانفرنس تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...