امریکی ارکان کانگریس کا جو بائیڈن سے ایرانی دہشت گردی کی مذمت کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 13th February 2021, 6:31 PM | عالمی خبریں |

دبئی 13 فرووری (آئی این ایس انڈیا)امریکی کانگریس کے 122 ارکان نے متفقہ طور پر صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کریں۔

امریکی رکن کانگریس ٹام میک کلینک نے صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی دہشت گردی کی سرگرمیوں کے خلاف یورپ کے ساتھ مل کر کام کریں اور ایرانی شیطانی شرانگیز سرگرمیوں کی روک تھام کے ساتھ یورپ میں ایرانی سفارت کار اسد اللہ اسدی اور اس کے ساتھیوں کے قائم کردہ دہشت گرد سیل کی سرگرمیوں کی مذمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارت کاروں اور دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے والوں‌ کو سفارتی تحفظ سے فائدہ اٹھانے سے روکا جانا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کو ایران میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں سے سختی سے نمٹنا چاہیے۔ خاص طور پر نومبر 2019ء جیسے کریک ڈائون اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ہاتھوں میزائل داغ کر یوکرین مسافر ہوائی جہاز کو مار گرائے جانے جیسے واقعات کا انسداد ضروری ہے۔

ادھر وائٹ ہائوس نے ایک بار پھر ایران سے کہا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات سے قبل سنہ 2015ء میں طے پائے جوہری معاہدے کی شرائط کی پابندی کرے۔

جمعرات کو امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

با خبر ذریعے نے خبر رساں ادارے 'رائیٹرز' کو بتایا کہ امریکی حکومت ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے میں واپسی کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر غور کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔