امریکی عدلیہ سے جان بولٹن کی کتاب کو بیچنے کی اجازت مل گئی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st June 2020, 6:43 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 21/جون (آئی این ایس انڈیا) امریکہ کے ایک فیڈرل جج نے ہفتے کے روز اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکہ کے سابق سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کی ٹرمپ انتظامیہ سے متعلق کتاب کو فروخت کیا جا سکتا ہے۔اس سے قبل، محکمہ انصاف نے ایک ایمرجینسی اپیل دائر کی تھی جس میں کتاب کی فروخت روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔

صدر ٹرمپ کے سابق مشیر کی کتاب منگل کو فروخت کے لیے پیش کی جانی ہے۔ اس کتاب میں خارجہ پالیسی سے متعلق صدر ٹرمپ کے فیصلوں پر نکتہ چینی کی گئی ہے۔ یہ فیصلے ڈیڑھ سال کے اس عرصے کے دوران ہوئے جب وہ وائٹ ہاؤس میں صدر کے مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے۔محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ اس کتاب کی اشاعت سے ان حساس معلومات کے افشا ہونے کا خدشہ ہے جنہیں امریکہ کی سلامتی کے مفاد میں خفیہ رکھنا ضروری ہے۔لیکن ڈسٹرکٹ جج روئس لیمبرتھ نے فیصلے میں کہا ہے کہ وہ اپنی کتاب کی اشاعت کے سلسلے میں آگے بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ کتاب کی ہزاروں کاپیاں پہلے ہی کتب فروشوں کو بھیجی جا چکی ہے۔جج نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ایک شخص جس کے ہاتھ میں کتاب ہے اور وہ اس کے لیے سرگرم ہے، وہ کافی شاپ سے بھی اس کا مواد شائع کر سکتا ہے۔ جب کہ اس کتاب کی ہزاروں جلدیں پہلے ہی دنیا بھر میں پہنچ چکی ہیں، وہ بہت سے نیوز رومز میں موجود ہیں۔ اس سے جتنا نقصان ہونا تھا، وہ پہلے ہی ہو چکا ہے، جس کا اب مداوا نہیں کیا جا سکتا۔ جج لیمبرتھ نے اپنے فیصلے میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ بولٹن نے امریکہ کی قومی سلامتی کے ساتھ جوا کھیلا ہے۔ اس نے اپنے ملک کو خطرات کے سامنے اور خود کو امکانی طور پر فوجداری نوعیت کی شہری آزادیوں کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے جج لیمبرتھ کے فیصلے پر ٹوئٹ کی ہے جس میں اسے بولٹن کے خلاف اپنی فتح قرار دیا ہے۔بولٹن نے اس سے انکار کیا ہے کہ ان کی کتاب میں حساس نوعیت کا مواد موجود ہے۔ انہوں نے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حکام نے اپریل میں کتاب کے مسودے کی منظوری دے دی تھی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...