امریکا کی اپنے اتحادی ممالک سے ایران، چین اور روس کے معاملے پر مشاورت

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd January 2021, 6:50 PM | عالمی خبریں |

دبئی،23جنوری (آئی این ایس انڈیا)امریکا میں نئے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ایران کے معاملے میں عالمی سطح پر رابطے شروع کر دیے ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر سولیوان نے جمعہ کے روز بتایا کہ انہوں نے روس ، چین اور ایران کے معاملات پر اپنے یورپی اتحادیوں سے بات چیت کی ہے۔

امریکی حکومت کی ترجمان ایملی ہون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سولیوان نے فرانس، جرمنی، برطانیہ اور جاپان کے عہدیداروں سے متعدد مسائل پر بات چیت کی۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں ایران، روس، شمالی کوریا اور کرونا وائرس سے متعلق امور کے بارے میں ابتدائی بات چیت کی گئی۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے نیٹو اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بدھ کی شام پہلی پریس بریفنگ میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین بساکی نے ایرانی جوہری معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ایران پر جوہری پابندیوں کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر مزید پابندیوں کا معاملہ معاملہ صدر کے غیر ملکی ہم منصبوں اور اتحادیوں کے ساتھ ابتدائی مشاورت کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ایران کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں اتحادیوں سے جلدی سے مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...