ترکی پر پابندیاں سنجیدہ اور بھرپور نوعیت کی ہیں: امریکی اہلکار 

Source: S.O. News Service | Published on 15th October 2019, 5:36 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،15اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وائٹ ہاؤس کے ایک ذمے دار نے دئے گئے خصوصی بیان میں باور کرایا ہے کہ ترکی پر پابندیاں سنجیدہ اور بھرپور نوعیت کی ہیں جو اس کی معیشت کو نقصان پہنچائیں گی۔ذمے دار کا کہنا تھا کہ اب ہمارا مقصد شام میں فائر بندی تک پہنچنا ہے۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خزانہ نے پیر کو کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمال مشرقی شام میں کرد فورسز کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی کے جواب میں ترکی کی دو وزارتوں اور تین وزراء پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے خلاف پابندیوں میں وزارت دفاع، وزارت توانائی اور وزارت داخلہ شامل ہیں۔ ان تینوں محکموں کے ترک وزراء کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امریکا میں ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں اور ان کے ساتھ لین دین پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ پابندیاں صدرٹرمپ کے دستخط کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعہ عائد کی گئیں۔ حال ہی میں ترکی نے شمال مشرقی شام میں کُرد ملیشیا کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد امریکا کی طرف سے انقرہ کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...