عراق میں ایران کے نفوذ کے حوالے سے امریکی جنرل کی گواہی

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2019, 8:04 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،20/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) پیر کے روز انگریزی ویب سائٹ The Intercept پر افشا ہونے والی ایرانی دستاویزات سے واضح ہو گیا ہے کہ عراق میں سیاسی، سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے نظام میں ایران کا کس حد تک عمل دخل ہے۔ اس معاملے پر گہری نظر رکھنے والوں میں ایک شخصیت جنرل مائیکل ناگاٹا کی ہے۔ ناگاٹا مشرق وسطی میں 2003 سے 2005 کے دوران امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز کے ذمے دار رہے۔ یہ وہ ہی مدت ہے جو مذکورہ دستاویزات میں شامل رہی ہے۔ اس عرصے میں ناگاٹا نے داعش تنظیم کے انسداد کی کارروائیوں کی قیادت کی۔ وہ چار برس تک امریکا میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز میں اسٹریٹجک ڈائریکٹر بھی رہے۔ ناگاٹا تقریبا چار ماہ قبل ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔

اِفشا ہونے والے ایرانی دساویزات پر تبصرے کے لیے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے جنرل ناگاٹا سے خصوصی گفتگو کی جس کا خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے۔

جنرل مائیکل ناگاٹا کے مطابق ایرانیوں کا عراقی قیادت کے ساتھ مفید تعلقات قائم کرنا اور اہم انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنا متوقع تھا .. تاہم زیادہ دل چسپ بات وہ "توازن" تھا جس پر ہمارے عراقی ساتھی مجبور کر دیے گئے بالخصوص داعش تنظیم کے نمودار ہونے کے بعد ! (ایک طرف انہوں نے امریکا کے ساتھ تعلق رکھا اور دوسری جانب ایران کے ساتھ)۔ عراقیوں کی مایوسی نے انہیں مدد کی کسی بھی پیش کش کو قبول کرنے کی جانب دھکیل دیا۔ خواہ وہ امریکا کی جانب سے یا عالمی برادری یا روس اور یا پھر ایران کی جانب سے ہو۔

ناگاٹا نے بتایا کہ موصل کے سقوط کے بعد مجھے یہ احکامات پہنچے کہ میں زیادہ بڑی تعداد میں اسپیشل فورسز کو عراق بھیجوں تا کہ عراقی اسپیشل فورسز کے ساتھ دوبارہ رابطہ ہو سکے اور زمینی واقعات اور حقائق کو سمجھایا جا سکے۔ اس حوالے سے شاید دل چسپ ترین رپورٹ مجھے یہ پہنچی کہ اسپیشل فورسز کا ایک امریکی اہل کار عراق کے ایک اعلی عہدے دار سے ملاقات کے لیے اُس کے دفتر پہنچا تو عراقی عہدے دار کسی شخص کے ساتھ ملاقات ختم کر رہا تھا۔ بعد ازاں امریکی اسپیشل فورسز کے اہل کار کا تعارف دوسرے مہمان سے کرایا گیا اور واضح ہوا کہ وہ دوسرا شخص ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک ذمے دار ہے۔

جنرل ناگاٹا کے مطابق اُس وقت عراقیوں کو مدد کی ضرورت تھی۔ اس موقع پر ایرانی حکومت اور جنرل قاسم سلیمانی نے عراقی حکومت سے کہا کہ " اگر آپ لوگ مدد چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ ہماری فورسز، ہتھیاروں اور رابطے کے ساز و سامان کو اپنے ملک میں داخل ہونے دیں"۔ جنرل ناگاٹا نے واضح کیا کہ وہ اس موقف سے اتفاق نہیں کرتے تاہم وہ عراقیوں کو درپیش بحران کو سمجھ سکتے ہیں۔ میں امور کو عراقیوں کے نقطہ ہائے نظر سے دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے بھی اُس عرصے میں ایرانیوں سے فائدہ اٹھایا۔ اہم بات یہ ہے کہ ایران ،،، عراق کا مستقل پڑوسی ہے جب کہ امریکا کا ایسا معاملہ نہیں۔

جنرل ناگاٹا نے کہا کہ ایران کی موجودگی عراق اور شام میں امریکی فوج کے کام کرنے کے طریقہ کار پر یقینا اثر انداز ہوئی۔ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد اور ایران یا اس کی ہمنوا مسلح گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ سب نے اس سے اجتناب برتنے کا ارادہ کیا اور اس سے ہماری حرکت میں آنے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔ اگرچہ ہمیں متبادل مل گیا جس کے نتیجے میں موصل اور رقہ کی آزادی ممکن ہوئی تاہم ایرانی موجودگی کے اثرات واضح تھے۔

جنرل ناگاٹا کے مطابق عراق میں ایرانی اثر و نفوذ بڑھنے کے باوجود وہ مشکلات سے دوچار ہے جیسا کہ عراق اور خود ایران میں مظاہروں سے نظر آ رہا ہے۔ اس چیز نے ایرانی ذمے داران اور خود علی خامنہ ای کو بھی متوجہ کر لیا ہے۔ البتہ میرے نزدیک یہ مشکلات محض راستے کی ایک رکاوٹ ہے اور ایرانی نظام ممکنہ طور پر اس سے نمٹنے کی راہ نکال لے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔