مشرق وسطیٰ کے تحفظ کے لیے ایران پر اسلحے کی پابندی ضروری ہے:برائن ہُک

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 5:16 PM | عالمی خبریں |

 دبئی،29/جون (آئی این ایس انڈیا) ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائن ہُک نے کہا ہے کہ تہران دنیا بھر میں بدمعاش حکومتوں اور دہشت گرد تنظیموں کے لیے اسلحے کا سپلائر ہے۔ دہشت گردوں کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے یران پر اسلحہ کےحصول پرعاید پابندی میں توسیع ضروری ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس کو دیے گئے ایک انٹرویو برائن ہک نے کہا کہ اگر اکتوبر میں ختم ہونے والے اسلحے کے پابندی میں توسیع کردی گئی کرنا ضروری ہے۔ دنیا کو ایران کی طرف سے انتقام لینے کی دھمکیوں کو نظر انداز کرنا چاہیئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دھمکیاں عموما مافیا کی تدابیر ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ایرانی قوانین کے مطابق کھیلیں گے تو ایران جیت جائے گا۔ یہ ایک مافیا کا طریقہ ہے۔ ایران میں شہریوں کو خوفزدہ کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی خراب صورتحال کے خوف سے کسی مخصوص طرز عمل کو قبول کرنے پر مجبور ہوجائیں۔

ایک سوال کے جواب میں برائن ہک نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی معائنہ کاروں کو ملک بدر کرنے کا سہارا لے سکتا ہے۔ ایسے کسی بھی اقدام سے 2015 میں عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے پر بحران مزید گہرا ہوجائے گا۔

اقوام متحدہ کے اسلحے کی پابندی نے اب تک ایران کو جنگجوؤں ، ٹینکوں ، جنگی جہازوں اور دیگر ہتھیاروں کی خریداری سے محروم کر رکھا ہے مگر تہران جنگی علاقوں میں اسلحہ اسمگلنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہُک کا کہنا ہے کہ تھا مشرق وسطی کو محفوظ بنانے کے لیے تہران پر اسلحہ کی پابندی کا نفاذ لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایران پر عاید کردہ اسلحے کی پابندیاں ختم کر دیتے ہیں۔ آپ یقین کریں کہ ایران جو کچھ چھپ چھپ کر کر رہا تھا اس کے بعد وہ اعلانیہ کرے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...