کشمیر سے مواصلاتی پابندیاں ہٹائی جانی چاہئیں: امریکی کانگریس کمیٹی

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2019, 6:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یواین آئی) سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے سے متعلق جاری ایڈوائزری کو ہٹانے کے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کی ہدایت کے کچھ ہی گھنٹوں بعد غیر ملکی معاملات کی امریکی کانگریس کمیٹی نے ہندوستان سے وادی میں ’مواصلاتی پابندیوں‘ کو ہٹانے کی یہ کہتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس سے لوگوں کی زندگی پر ’تباہ کن اثرات‘ مرتب ہو رہے ہیں۔ کمیٹی نے ٹوئٹ کیا ’’کشمیر میں ہندوستان کی مواصلاتی پابندیوں سے کشمیریوں کی روزمرہ زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ہندوستانی کے لئے یہ وقت ان پابندیوں کو ہٹانے اور دیگر ہندوستانی شہریوں کی طرح ہی كشميریوں کو مساوی حقوق اور خصوصی مراعات فراہم کرنے کا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے پانچ اگست کو جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 منسوخ کر دیا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا۔ اس کے بعد سے کشمیر میں ہڑتال جا ری ہے اور احتیاطی طور پر مواصلات کے ذرائع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہندوستان ہمیشہ سے یہ کہتا آیا ہے کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ ہندوستان کا ’اندرونی معاملہ‘ ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ گڑبڑی پھیلانے سے پاکستان کو روکنے کے لئے احتیاطاً وادی میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...