امریکہ میں سکھ کیب ڈرائیور پر حملے کی مذمت، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | Published on 9th January 2022, 9:24 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،9؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ نے نیویارک سٹی کے جان ایف کینڈی ہوائی اڈے میں ایک سکھ کیب ڈرائیور پر حملے کی مذمت کی اور ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکہ نے اتوار کے روز ایک سکھ ڈرائیور پر حملے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جرائم کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنا ملک کی ذمہ داری ہے۔

محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے جے ایف کے ہوائی اڈے پر ایک سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملے کی خبروں سے ہم بہت پریشان ہیں۔ یہ ویڈیو پچھلے ہفتے کیمرے میں قید ہوئی تھی۔ ہمارا تنوع امریکہ کو مضبوط بناتا ہے اور ہم اس قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں جہاں کہیں بھی ایسے جرائم ہو رہے ہوں، تشدد کے مرتکب افراد کو اپنی کارستانیوں کے لیے ذمہ دار ٹھہرائیں۔‘‘

نیویارک میں ہندوستانی قونصل خانہ نے امریکی حکام پر زور دیا کہ وہ سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملے کی تحقیقات کریں۔ سفارت خانہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ نیویارک میں سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ انتہائی پریشان کن ہے۔ ہم نے یہ معاملہ امریکی حکام کے سامنے اٹھایا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے پرتشدد واقعے کی تحقیقات کریں۔ واقعے کی ویڈیو میں ایک شخص ایئرپورٹ کے باہر سکھ ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ حملے کے دوران کیب ڈرائیور کی پگڑی بھی پھاڑ دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔