چین امریکہ دفاعی تعلقات میں بہتری سے کسی غیر ارادی تنازع کا خدشہ ٹل سکتا ہے: جِم میٹس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2018, 1:07 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 20اکتوبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )امریکی وزیر دفاع جِم میٹس نے اپنے چینی ہم منصب سے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین اعلیٰ سطحی تعلقات میں بہتری آنے سے غیرارادی تنازع کا خدشہ کم ہوجائے گا۔میٹس اور چینی جنرل وائی فنگے کی ملاقات سنگاپور میں منعقدہ ایشیائی سلامتی پر اجلاس کے احاطے سے باہر ہوئی، جس کا مقصد عسکری تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرنا تھا۔ بات چیت کے بعد امریکی اہلکاروں نے بتایا کہ اْنھیں محسوس ہوتا ہے کہ چین کی فوج کے ساتھ تعلقات مستحکم ہونے گلے ہیں، حالانکہ بات چیت کی نتیجے میں کوئی نیا سمجھوتا نہیں ہو پایا۔حالیہ ہفتوں کے دوران کڑی نوعیت کی تجارتی لڑائی، روس سے ہتھیار خریدنے پر چین کی فوج کے خلاف امریکی تعزیرات اور جنوبی بحیرہ چین میں چین کی جانب سے فوجی چوکیاں قائم کرنے کے معاملے پر امریکہ اور چین کے درمیان فوجی تعلقات میں بگاڑ آیا تھا۔توقع سے زیادہ طویل ملاقات جو 90 منٹ تک جاری رہی، پینٹاگان کے اہلکار، رینڈل شریور نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ میٹس نے پائیدار تعلقات کی ہماری خواہش کا اعادہ کیا جو مجموعی تعلقات میں استحکام کی باعث ہے۔میٹس نے چند ہفتے قبل بیجنگ میں وائی کے ساتھ ملاقات کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم، چینی اہلکاروں نے بتایا تھا کہ وائی دستیاب نہیں ہیں، جو کئی لحاظ سے اس بات کا غماز تھا کہ کشیدہ امریکہ چین تعلقات فوجی شعبے تک پھیل چکے ہیں۔ چین نے برہمی کا اْس وقت اظہار کیا جب تعزیرات لگائی گئیں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ چین کی اقتصادی پالیسیوں پر شدید مذمت کرتے رہے ہیں۔ اس ماہ کے اوائل میں نائب صدر مائیک پومپیو نے چین پر ’’غارت گری‘‘ کی نوعیت کا تجارتی انداز اپنانے اور فوجی ’’جارحیت‘‘ پر اتر آنے کا الزام لگایا۔جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے اجلاس کے دوران میٹس اور وائی کے درمیان ملاقات پر امریکی ذرائع ابلاغ پر آنے والی اطلاعات کے بارے میں چین کی جانب سے فوری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔