چین اور امریکہ کو غلط فہمی اور بدگمانی کی راہ اختیار نہیں کرنی چاہئے:چینی سفیر
واشنگٹن، 2؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ میں چینی سفیر چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو غلط فہمی، بدگمانی، تنازعے یا محاذ آرائی کی راہ پر نہیں چلنا چاہئے جبکہ چین امریکہ تعلقات کے حوالے سے غلط تصورات مضحکہ خیز اور خطرناک ہیں۔امریکہ اور چین کے تعلقات کے حوالے سے قومی کمیٹی(این سی یو ایس سی آر) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چھن نے کہا کہ ہمیں تاریخی مواقع ضائع نہیں کرنے چاہئیں اور ہمیں تاریخی غلطیاں نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی نظاموں، ثقافتوں اور ترقیاتی مراحل کے حامل دو بڑے ممالک کی حیثیت سے، ہمیں باہمی احترام کی بنیاد پر امن کے ساتھ رہنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔
چینی سفیرنے کہا کہ سب سے پہلے، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے حوالے سے واضح ہونا چاہئے اور باہمی احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔چھن نے کہا کہ یہ سب چین کے بنیادی مفادات سے متعلق ہیں۔چین نے امریکی غلطیوں اور انفرادی معاملات کے حوالے سے اپنے خدشات پر مبنی دو فہرستیں بھی پیش کی ہیں۔ ان فہرستوں میں ناپسندیدہ صورتحال اور بنیادی وجوہات سے متعلقہ بنیادی مفادات کو پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ تائیوان ، ہانگ کانگ ، سنکیانگ ، تبت اور بحیرہ جنوبی چین کے معاملات میں احتیاط سے کام لے گا اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا احترام کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند اور چینی ریڈ لائن کو چھونے یا چیلنج کرنے سے گریزکرے گا۔چینی سفیر نے کہا کہ دوسرا یہ کہ دونوں ممالک کو بات چیت کو برقرار رکھتے ہوئے اختلافات کو حل کرنا چاہئے۔ جبکہ تیسرا ، دونوں فریقوں کو پریشانیوں کو دور کرنا چاہیے اور تعاون پر توجہ دینی چاہیے۔