امریکا کا افغان امن عمل کی حمایت کیلئے ’ٹھوس اقدامات‘ کی ضرورت پر زور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2021, 6:10 PM | عالمی خبریں |

 اسلام آباد، 20جولائی (آئی این ایس انڈیا)    امریکا نے افغان امن عمل کی حمایت کے لیے ’ٹھوس اقدامات‘ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب افغان امن عمل سے متعلق بیان افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

زلمے خلیل زاد نے دورہ اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ سے بھی ملاقات کی۔خیال رہے کہ دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان رہنماؤں کے مابین امن مذاکرات جاری ہیں جس میں دونوں فریقین نے جاری امن مذاکرات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکا اور پاکستان دونوں نے دوحہ میں ہونے والی ملاقات کا ایک مثبت پیشرفت کے طور پر خیر مقدم کیا۔زلمے خلیل زاد نے اپنی روانگی کے فوراً بعد سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’فوری طور پر مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ سفیر زلمے خلیل زاد نے اسلامی جمہوریہ افغانستان اور طالبان کے مابین ایک جامع سیاسی تصفیہ کی ضرورت پر زور دیا، جو ایک پائیدار امن کی طرف ایک پیش رفت ہے اور افغانستان کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے امن عمل کی کامیابی کے لیے ٹھوس اور کارآمد مدد بہت ضروری ہے کیونکہ افغانستان اور پاکستان کے مابین طویل المدت پر مبنی تعلقات مثبت رہے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے تنازع کے پرامن سیاسی حل کے لیے امریکا سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے افغان فریقین پر زور دیا کہ وہ لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات نتیجہ خیز بنائیں۔وزیر اعظم عمران خان اور زلمے خلیل زاد نے ملاقات کے دوران افغانستان کی صورت حال اور امن عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔