امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی شروع ؛ معاہدے کے تحت اگلے 14 ماہ کے اندر افواج کو نکالنے کا امریکہ کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th March 2020, 6:59 PM | عالمی خبریں |

کابل، واشنگٹن  /10مارچ (آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں نئے سیاسی انتشار کے درمیان امریکا نے طالبان کے ساتھ تاریخی افغان امن معاہدے کے تحت اپنی افواج کا انخلاشروع کر دیا ہے۔دوحہ میں گزشتہ ماہ ہوئے افغان امن معاہدے کے تحت امریکا اپنی فوجی موجودگی کو کم کرتے ہوئے اگلے 14 ماہ کے اندر افغانستان سے اپنی تمام ا فواج کو نکال لے گا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے اہلکار کرنل سونی لیگیٹ نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاکی اطلاع دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے افواج کی واپسی کے باوجود افغانستان میں اپنے تمام مقاصد، بشمول القاعدہ اور ’دولت اسلامیہ‘ کے خلاف آپریشنز کی تکمیل کے لیے تمام فوجی وسائل اور حکام کو برقرار رکھا ہے۔امریکی افواج کا انخلاء ایسے وقت شروع ہو اہے جب افغانستان میں ایک نیا سیاسی انتشار پیدا ہوگیا ہے۔ ایک غیر معمولی پیش رفت میں پیر نو مارچ کو ایک ہی دن اور تقریباً ایک ہی وقت پر دو مختلف تقاریب میں اشرف غنی اور ان کے حریفٹرمپ انتظامیہ نے نئے افغان صدر کے طور پر اشرف غنی کی بظاہر حمایت کرتے ہوئے ملک میں متوازی حکومت کے قیام کی مخالفت کی ہے۔ دوسری طرف عبداللہ عبداللہ نے ’افغانستان کی آزادی، قومی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کی حفاظت کرنے‘ کا عہد کیا ہے۔پیر نو مارچ کو ایک ہی دن اور تقریباً ایک ہی وقت پر دو مختلف تقاریب میں اشرف غنی اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ نے افغانستان کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔افغانستان کے الیکشن کمیشن نے موجودہ صدر اشرف غنی کو گزشتہ ستمبر میں ہوئے انتخابات میں کامیاب قرار دیا تھا تاہم عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔تجزیہ کار اور ماہرین اس تازہ سیاسی عدم استحکام کو نہ صرف امن معاہدہ بلکہ افغانستان کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے بھی انتہائی خطرناک قرار دے رہے ہیں۔ ملک کی تازہ سیاسی صورت حال کے بعد ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آج دس مارچ سے بین الافغان مذاکرات شرو ع ہوسکیں گے یا نہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ستمبر 2001میں نیویارک پر القاعدہ کے حملوں کے بعد امریکا نے افغانستان پر فوج کشی کر کے طالبان کو اقتدار سے بے دخل کردیا تھا لیکن اس کے بعد سے ملک میں حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ طالبان نے افغانستان کی فوج کے علاوہ امریکا اور اس کے حلیف ملکوں کی افواج کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔ جس میں ایک محتا ط اندازے کے مطابق 2400 سے زائد امریکی فوجی مارے گئے۔ امریکا نے فروری میں طالبان کی قیادت کے ساتھ ایک امن معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت پہلے مرحلے میں پینٹاگون اگلے چھ ماہ کے اندر اپنی افواج کی تعداد 12000 سے گھٹا کر 8600 کردے گا اور چودہ مہینوں کے اندر اپنی، اپنے اتحادیوں اور دیگر شریک ملکوں کی پوری فوج کو افغانستان سے نکال لے گا۔ اس میں غیر سفارتی اہلکار، سویلین، پرائیوٹ سیکورٹی کنٹریکٹرز، تربیت دینے والے، مشیر اور معاون اہلکار شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...