امریکہ اور ایران کے درمیان حالات انتہائی دھماکہ خیز ،خطے میں جنگ کا خطرہ،ہندوستان سمیت مختلف ممالک نے کیاہرمز سے پروازوں کا ر استہ تبدیل، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd June 2019, 11:17 AM | عالمی خبریں |

تہران،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) گزشتہ چنددنوں سے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں اس وقت مزید شدت آگئی جب ایران نے امریکہ کے ڈرون کو مارگرایا۔دونوں ملکوں کے مابین حالات دن بہ دن دھماکہ خیز ہوتے جارہے ہیں۔ خطے میں جنگ کا خطرہ منڈلار ہا ہے۔جنگی جنوں کے ماہرامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی فوج کو ایران کے مختلف مقامات پر حملہ کی ہدایت بھی دے دی لیکن محض 10منٹ قبل انہوں نے حملہ کرنے سے فوج کو روک دیا۔ٹرمپ کی اس جارحانہ حرکت سے مشتعل ایران نے صاف طور پر کہہ دیاہے کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کے حوالے سے ہفتہ کو جاری کیا گیا ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ایران اپنی سا لمیت اور خود مختاری پر آنچ بھی نہیں آنے دے گا۔ انتہائی دھماکہ خیزحالات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان سمیت متعدد یورپی ملکوں نے اپنی فضائی کمپنیوں کو بین الاقوامی آبی تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کی فضا سے پروازیں چلانے پر پابندی عائد کی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریلیا، ہالینڈ اور جرمنی نے اپنی فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آبنائے ہْرمز کی فضا سے اپنی پروازوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کریں۔جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ’لوفٹ ھانزا‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے طیاروں کو ایران کے بعض علاقوں اور آبنائے ہرمز کی فضاء سے گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکہ کی وفاقی فضائی کمپنی کے طیاروں کی پروازوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جرمن فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 جون سے کمپنی کے طیارے آبنائے ہرمز کی فضا کے بجائے متبادل فضائی روٹس پر اڑائے جا رہے ہیں۔ادھر ہالینڈ کی ایک فضائی کمپنی ’ایل ایم‘ نے بھی طیاروں کو ایران کے بعض علاقوں کی فضا ء کو استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ تاہم اس کی تفصیل سامنے نہیں لائی گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق جرمنی، ہالینڈ اور دوسرے ملکوں کی فضائی کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ امریکی فضائی کمپنی کے فیصلے کے بعد ایران کی فضائی حدود بالخصوص آبنائے ہرمز کے بجائے متبادل فضائی راستے استعمال کریں۔وہیں امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے معاملہ پر ہنگامی اجلاس کی اپیل کی ہے۔امریکہ کے اقوام متحدہ میں مندوب نے سلامتی کونسل سے ایران کے معاملے پر بروز پیر ایک نشست منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اس سرکاری اپیل میں گزشتہ ہفتے خلیج عمان میں تیل کے دو ٹینکروں پر حملے کے معاملے میں تازہ پیش رفت سے آگاہی کرانے کے لئے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ خلیج عمان میں گزشتہ ہفتے تیل کے دو بڑے ٹینکروں پر دھماکہ ہوا تھا۔ ٹینکروں کے عملے کے 44 افراد کو ایرانی ریسکیو ٹیم نے بچاتے ہوئے ایرانی صوبے ہرمز کی بندر گاہ کاسک تک پہنچایا تھا۔بعد ازاں ایران نے ایک امریکی ڈراؤن کو اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں مار گرایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔