امریکہ میں 'ڈیلیوری ڈرونز' کے آ بادی والے علاقوں میں استعمال کی منظوری

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2020, 6:44 PM | عالمی خبریں |

نیویارک، 29دسمبر (آئی این ایس انڈیا) وہ وقت زیادہ دور نہیں جب امریکی شہری شام میں آسمان میں ایسے ترسیلی ڈرونز کی بھرمار دیکھیں جو کھانا یا کوئی اور چیز لے کر آ رہے ہوں۔

امریکہ میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے پیر سے ڈیلیوری ڈرونز یعنی ترسیلی ڈرونز کے آبادی والے علاقوں میں استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

بہت سے لوگ اس پیش رفت کو ڈرون ڈیلیوری کی وسیع تر سطح پر قبولیت کی جانب اہم قدم کے طور پر دیکھتے ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریٹر اسٹیو ڈکسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے قوانین تحفظ سے متعلق خطرات دور کرتے ہوئے ڈرونز کو مستقبل میں ہماری فضاؤں کا حصہ بنانے کا راستہ پیدا کریں گے۔

ان کے بقول یہ ڈرونز ہمیں اس مقام کے قریب لے آئے ہیں جب ہم پیکجز کی ترسیل کے لیے ڈرونز آپریشن دیکھیں گے۔

یو پی ایس اور امیزون جیسی ترسیلی کمپنیاں کئی برسوں سے اس ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے کرونا وائرس کے دنوں میں زیادہ منافع کمایا ہے کیوں کہ امریکیوں نے عام اشیائے خورونوش سمیت ہر چیز گھر پر منگوانا شروع کر دی۔

الفابیٹ ونگز نے بھی ڈرون ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری شروع کر رکھی ہے۔

ایف اے اے کا کہنا ہے کہ نئے قواعد و ضوابط مزید پیچیدہ ڈرون آپریشن کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

ایف اے اے کے رولز کے مطابق ایک خاص وزن سے زیادہ کے ڈرونز میں ریموٹ کو شناخت کرنے کی اہلیت کے علاوہ حادثے سے بچانے والی لائٹس بھی ہونی چاہئیں۔

اسی طرح ایف اے اے کے مطابق ڈیلیوری ڈرون کے گھومتے ہوئے پر پرزے نہیں ہونے چاہیئں جس سے کسی کے زخمی ہونے کا امکان ہو۔

بعض صورتوں میں یہ ڈیلیوری ڈرونز چلتی ہوئی گاڑیوں کی سطح سے اوپر کی حد تک چلانے کی اجازت دی جا سکتی ہے لیکن اس کا انحصار خطرے کے لیول پر ہے۔

یہ نئے قوانین آئندہ ماہ فیڈرل رجسٹر میں شائع ہونے کے 60 دن بعد مؤثر ہو جائیں گے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ان نئے قوائد کے باوجود ڈرونز کے وسیع تر استعمال میں کچھ سال لگ سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔