دین کی روح کو سمجھنے والے علماء کی سخت ضرورت: جے پور میں افتاء کورس کے افتتاح کی آن لائن تقریب کی صدارت کرتے ہوئے مولانا رابع حسنی ندوی کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 2nd August 2021, 1:32 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جے پور،2/ اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسے علماء کی سخت ضرورت ہے جو نہ صرف دین کی روح کو سمجھتے ہوں بلکہ اسلام کی صحیح ترجمانی بھی کرسکیں۔ مولانا رابع حسنی جامعہ ہدایہ جے پور میں  ایک سالہ افتا کورس کے افتتاح کی آن لائن تقریب کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر جامعہ ہدایہ جے پور کے سربراہ مولانا فضل ا لرحیم مجددی نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کی عصری ہم آہنگی کے لئے جامعہ ہدایہ میں نئے نئے کورسز شروع کئے جائیں گے۔

مولانا رابع حسنی ندوی نے جامعہ ہدایہ کے تعلیمی نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ نے ابتداء سے ہی عصری اور دینی تعلیم سے آہنگ نصاب تعلیم کے ساتھ قدم بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے بانی مولانا عبدالرحیم مجددی ایسی شخصیتوں میں سے تھے جنہوں نے خطرات کو محسوس کرتے ہوئے اس سمت قدم اٹھایا تھا۔ مولانا رابع نے کہا کہ افتا سے مسلم دنیا کی ترجمانی ہوتی ہے اور شعبہ افتا سے ایسے مفتیان کرام پیدا کئے جائیں جو نہ صرف دینی شعور اور دین کی روح کو سمجھتے ہوں بلکہ دین سے کٹی ہوئی امت کو جوڑ سکیں اور امت کی صحیح رہنمائی کرسکیں۔

جامعہ ہدایہ جے پور کے سربراہ، عبدالرحیم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیرمین اور مشہور عالم دین مولانا فضل الرحیم مجدددی نے آن لائن افتا کورس کی تقریب میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ہدایہ کی تاریخ میں انمول اور یادگار دن ہے کہ آج تخصص فی الفقہ والافتاء کا آغاز ہورہا ہے۔انہوں نے افتا کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فتوی اور قضا میں بنیادی فرق یہی ہے کہ مفتی کسی مسئلہ سے متعلق شرعی حکم بتلاتاہے جب کہ قاضی واقعہ کی تحقیق کرکے اس پر حکم شرعی منطبق کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فتوی ’اخبار‘ہے اور قضا ’الزام‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کو عصری ہم آہنگی کے لئے جامعہ ہدایہ میں نئے نئے کورسز شروع کئے جائیں گے۔ ان میں جلد ہی شروع کیا جانے والا کاؤنٹ اینڈ منیجمنٹ کا کورس شامل ہے۔اس سے طلبہ نہ صرف دین سے جڑے رہیں گے بلکہ روزگار بھی حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عام طور پر اس تعلیم سے رشتہ ختم ہوجاتا ہے جس میں روزگار نہ ہوں اور اس کارشتہ اقتصادیات سے نہ ہو اور ہم اس سلسلے کئی سطح پر کام کررہے ہیں اورایک طرف جہاں متعدد اسکول کھولے ہیں وہیں سول سروس کی تیاری کے لئے کریسنٹ آئی اے ایس اکیڈمی 2002سے کام کر رہی ہے جس سے اب تک 170 سول سروس کے افسران تیار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مولانا شاہ ہدایت نے یہ محسوس کرلیا تھا کہ برطانوی حکومت کی پالیسی کے منفی اثرات مسلمانوں پر مرتب ہوں گے اور انگریزی زبان اپنائے جانے کی وجہ سے ہزاروں اردو داں حضرات کے لئے روزگار کے دروازے بند کردئے گئے تھے۔ اس لئے انہوں نے خطرات کو محسوس کرتے ہوئے مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے فکر مند رہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ اسی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے مولانا عبدالرحیم مجددی نے جامعہ ہدایہ قائم کیا تھا اور دو حصوں میں بٹ چکی تعلیم کو دینی اور دنیاوی سے ہم آہنگ کرکے نصاب تعلیم تیار کیا۔

مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ ہندوستان کے ہرضلع میں اسکول قائم کیا جائے اور خاص طور پر جے پور میں ہر جگہ اسکول کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ کوئی مسلم بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہو ں نے کہاکہ عبدالرحیم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذریعہ کریسنٹ آئی اے ایس اکیڈمی کے علاوہ پانچ اسکول، مسلمانوں کو فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کے لئے ویلفیئر اسکیم، ایف ایف سی ایل وغیرہ کے توسط سے قوم کی خدمت کی جارہی ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ تین اہم شعبے افتا، قضا اور احتساب اہم ہیں اور مسلم ملکوں میں مفتی سرکاری عہدہ تھا اور مسلمانوں کے لئے یہ شعبہ بہت اہم ہے کیوں کہ اس سے دین و دنیا کی رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے باضابطہ افتا کا شعبہ نہیں تھا کیوں کہ اس وقت علماء میں دین کی سمجھ اور علمی گہرائی تھی لیکن یہ علمی انحطاط کا دورہے جس کی وجہ سے شعبہ افتا اور فتاوی کے لئے تربیت کی ضرورت پڑی۔

ندوۃالعلماء لکھنوکے استاذ حدیث و فقہ مولانا عتیق بستوی نے کہاکہ شعبہ افتا کے طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ صرف مفتی کے لقب کے لئے افتا کے کورس میں شامل نہ ہوں بلکہ خلوص اور دینی رہنمائی کے لئے کورس کریں۔

جامعہ ہدایہ کے استاذ مفتی شہر مولانا ذاکر نعمانی کاشفی نے افتا کے طلبہ کو سبق پڑھاکرآن لائن افتا کورس کا افتتاح کیا۔واضح رہے کہ کورونا کے حالات صحیح ہونے پر اس کورس کو آف لائن بھی کردیا جائے گا۔

اس پروگرام سے خلیجی ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور عمان اور مغربی ممالک میں امریکہ، برطانیہ، پرتگال، کینیڈا ودیگر کے علاوہ ہندوستان کے مختلف حصوں سے شامل ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔