بھٹکل میونسپالٹی اُردو بورڈ تنازعہ ؛ میونسپالٹی میٹنگ سے پہلے ہی ڈپٹی کمشنر کے حکم پر نکال دی گئی اُردو عبارت ؛ مسلمانوں میں سخت ناراضگی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st July 2022, 1:07 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 30 جون (ایس او نیوز)بھٹکل میونسپالٹی کی عمارت پر  تین روز پہلے لگائے گئے  بورڈ پر سے آج بالاخر اُردو عبارت کو ہٹادیا گیا اور   عبارت کو  نکالنے کے لئے  میونسپالٹی  کی خصوصی طور پر بلائی گئی  جنرل بوڈی میٹنگ کا بھی انتظار نہیں کیا گیا ۔ جس کو لے کر مقامی مسلمانوں میں سخت  ناراضگی  پائی جارہی ہے۔

تین روز قبل یعنی 27 جون کو میونسپالٹی کی تزئین کردہ عمارت پر جب  ٹاون  میونسپل بھٹکل کا بورڈ اویزاں کیا جارہا تھا،  تو پرانی عمارت پر موجود  بورڈ کی طرح کنڑا اور انگریزی کے ساتھ آخر میں اُردو عبارت بھی موجود تھی،  جس پر  سنگھ پریوار کے کارکنوں اور بی جے پی ممبروں نے سخت اعتراض کرتے ہوئے اُسی وقت  اُردو عبارت کو ہٹانے  کے لئے ہنگامہ برپا کیا تھا، جس کے فوری بعد مسلم نوجوان بھی موقع پر جمع ہوگئے اور اُردو عبارت کی حمایت کرنے لگے، دونوں کمیونٹی کے  لوگ ایک دوسرے کے  آمنے سامنے آنے پر معاملہ  خراب ہوتے ہوتے رہ گیا اور پولس نے جلد ہی حالات پر قابو پالیا۔  دوسرے دن  کافی احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے  واضح کیا تھا کہ   میونسپالٹی کی فوری طور پر دوبارہ جنرل بوڈی میٹنگ بلائی جائے گی اور نئے سرے سے قرار داد منظور کرکے اُسے ڈپٹی کمشنر کو روانہ کیا جائے گا  اور  ڈپٹی کمشنر کی طرف سے حتمی  فیصلہ ہونے تک   میونسپالٹی دفتر کی عمارت پر نصب کردہ بورڈ کے معاملے کو   جوں کا توں برقراررکھا جائے گا۔

اُس مناسبت سے آج جمعرات کو شام چار بجے میونسپالٹی کی جنرل بوڈ ی میٹنگ منعقد کی گئی تھی، مگر میٹنگ سے پہلے ہی ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن  اور ضلع کی ایس پی محترمہ ڈاکٹر سُمن پنیکر  بھٹکل پہنچی اور بھٹکل میں پولس کا سخت بندوبست کرتے ہوئے   پہلے   تعلقہ انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی، پھر میونسپل صدر اور بعض کونسلروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے  فیصلہ سنایا کہ    بورڈ پر صرف کنڑا اور انگریزی میں لکھا جاسکتا ہے، اُردو کی اجازت بالکل نہیں ہے، اسی طرح  ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ    میونسپالٹی کا بورڈ بغیر کسی قرارداد  اور چیف آفسر کی منظوری  لئے بغیر لگایا گیا ہے، اس لئے  بورڈ کو نکالنے کا حکم دیا جاتا ہے۔  میونسپالٹی حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے  ذمہ داران سے بھی میٹنگ کی اور اُنہیں بھی  بتایا کہ سرکاری عمارتوں کے بورڈ پر اُردو  عبارت  کی اجازت نہیں ہے۔ اس طرح میونسپالٹی کی میٹنگ سے پہلے ہی دوپہر قریب دو بجے  میونسپل چف آفسر نے فائر بریگیڈ کے عملہ کی مدد سے  میونسپالٹی عمارت پر نصب کردہ اُردو عبارت کو ہٹادیا۔

واقعے پر ردعمل  ظاہر کرتے ہوئے ایک طرف تنظیم صدر ایس ایم پرویز اور عنایت اللہ شاہ بندری نے  سخت  ناراضگی ظاہر کی وہیں میونسپل صدر قاسمجی پرویز اور دیگر کونسلروں نے بھی  اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے   معاملےپر خاموش نہ بیٹھنے   کا  یقین دلایا۔

ڈپٹی کمشنر کی بھٹکل آمد کو دیکھتے ہوئے بھٹکل رابطہ سوسائٹی کی طرف سے بھی اُردو بورڈ  کونہ ہٹانے  کی درخواست کرتے ہوئے   ایک میمورنڈم پیش کیا گیا مگر ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ  اُردو بورڈ لگانے کی قانون میں اجازت نہیں ہے، لہٰذا  بھٹکل کے عوام کو  انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

واقعے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلعی صدر  محمد توفیق بیری نے  بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک پر الزام لگایا کہ وہ  اپنی سیاست چمکانے کے لئے بھٹکل میں  حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ سب کچھ اُن کا ہی کیا دھرا  ہے۔ انہوں نے اس تعلق سے  بھٹکل ایس پی کے نام  ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں  پولس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ  خود معاملے کو لے کر بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کے خلاف کیس درج کرے۔

شام چار بجے حسب اعلان میونسپالٹی کی جنرل بوڈی میٹنگ منعقد کی گئی اور میٹنگ میں  ڈپٹی کمشنر  کی طرف سے بورڈ پر سے اُردو عبارت کو ہٹانے پر سخت مذمت کی گئی اور  اس تعلق سے قانونی ماہرین کی صلاح کے بعد عدالت یا پھر اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے اُردو عبارت کو واپس لگانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...