بھٹکل میں بدھ 8 ڈسمبر کو ہوگی عظیم الشان شعرو نغمہ کی محفل؛ ساحل آن لائن پرمشاعرہ ہوگا لائیو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th December 2021, 11:58 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7 ڈسمبر (ایس او نیوز) بدھ 8 ڈسمبر کو بھٹکل نوائط کالونی میں عظیم الشان شعرو نغمہ کی محفل "محفل یاراں"  کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مشہور بین الاقوامی شعراء سندر مالیگاوں، الطاف ضیاء، نجم حسن پرتاپ گڑھی، سمیع اللہ برماور بھٹکلی، شکیل بھارتی، سفیان پرتاپ گڑھی، عدنان پرتاپ گڑھی وغیرہ شعراء کرام اور طنز و مزاح کے عالمی شہرت یافتہ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

محفل کی نظامت کے لئے دبئی سے خصوصی طور پربہترین ناظم مشاعرہ جناب کھروری رحمت اللہ راہی بھی تشریف لارہے ہیں۔ ان باتوں کی اطلاع بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمن مُنیری نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ  اُن کی دُختر کے عقد سعید کے موقع پران کی رہائش گاہ مرحبا (امین الدین روڈ، نوائط کالونی) میں  اس مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے جو رات ٹھیک 8:30 بجے شروع ہوگا۔ جناب عتیق الرحمن مُنیری نے شعروادب کی اس باوقار محفل میں عوام الناس سے شریک ہونے اورمحفل سے لطف اندوز ہونے کی درخواست کی ہے۔

توقع ہے کہ یہ محفل نہایت دلچسپ اورتفریح بخش ہوگی، جس کو دیکھتے ہوئے پوری محفل کو ساحل آن لائن پر لائیو نشر کیا جائے گا۔

لائیو کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرسکتے ہیں۔عوام الناس اگراپنے موبائل کے ذریعے لنک پر کلک کرکے چینل کو سبسکرائب کریں اورset reminder  کی گھنٹی کو دبائیں تو مشاعرہ شروع ہوتے ہی موبائل پرمسیج موصول ہوسکتا ہے۔

لائیو مشاعرہ کی لنک:

 https://www.youtube.com/watch?v=GEDBJTSBYos

ساحل آن لائن پرپیش ہونے والی وڈیو نیوزسمیت دیگر پروگرام سے باخبر رہنے کے لئے عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ پہلی فرصت میں  https://www.youtube.com/sahilonlinevideo پر کلک کرکے Subscribe والے بٹن کو دبائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...