بھٹکل میونسپل عمارت پر اُردو بورڈ تنازعہ؛ کیا وزیر اعلیٰ کا فون موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے اُردو عبارت کو ہٹانے کا دیا تھا حکم ؟ بھٹکل میں جمعہ سے سنیچر آدھی رات تک دفعہ 144 نافذ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st July 2022, 10:25 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  یکم جولائی (ایس او نیوز)  بھٹکل  میونسپالٹی کی تزئین شدہ عمارت پر سے اُردو میں لکھی ہوئی   ٹاون میونسپل کونسل   کی عبارت کو بھلے ہی ڈپٹی کمشنر  نے    قانون  کا حوالہ دے کر نکال دیا ہو، مگر   بھٹکل رکن اسمبلی سُنیل نائک نے دعویٰ کیا ہے کہ  اُردو عبارت کو ہٹانے کے لئے اُس کی (سنیل نائک کی)ٰ کی کوششیں کارفرما ہیں۔  کنڑا روزنامہ میں  شائع  اُن کے بیان کے مطابق  سنیل نائک نے  اُردو بورڈ کو ہٹانے کے لئے   کنڑا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی  کو خط لکھ کر  اُردو ہٹانے کی مانگ کی تھی،  جس پر کنڑا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے صدر نے  اُردو بورڈ کو ہٹانے کا حکم جاری کیا،  سنیل نائک نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کے بعد وہ  ریاست کے وزیراعلیٰ بسوراج بومائی کے پاس جاکر  بالمشافہ ملاقات کی اور  اُن  سے درخواست کی کہ   اُردو بورڈ کو ہٹانے کے لئے کہاجائے،  جس پر    ریاستی  وزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر کو فون کرکے حکم دیا  کہ وہ فوری    بھٹکل جائے اور میونسپالٹی عمارت پر لگے اُردو بورڈ کو ہٹائے۔  یہی وجہ  ہے کہ ڈپٹی کمشنر  کاروار سے فوراً  بھٹکل کے لئے  روانہ ہوئے  اور  متعلقہ بورڈ کو  اُسی دن ہٹادیا۔

سنیل نائک نے اس تعلق سے بھٹکل کے تمام عوام کی طرف سے  وزیراعلیٰ بسوراج بومائی کا شکریہ ادا کیا   اور کہا کہ   بورڈ لگانے کے دو دن بعد بھی کسی طرح کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی تھی جس کو دیکھتے ہوئے اُسے یہ قدم اُٹھانا پڑ ا اور ان کی کوششوں سے ہی   غیر قانونی طور پر لگائے گئے  اُردو بورڈ کو نکال دیا گیا ۔

واضح رہے کہ   اس سے پہلے  جمعرات 30 جون کو   بورڈ پر سے اُردو عبارت ہٹانے سے پہلے  اخبارنویسوں  سے بات کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے بتایا تھا کہ   میونسپالٹی میں  کسی طرح  کی قرارداد منظور کئے بغیر ہی   بورڈ لگایا گیا تھا اور چونکہ  سرکاری عمارتوں پر کنڑا اور انگریزی عبارت کو چھوڑ کر کسی دوسری زبان میں  عبارت لکھنے کی اجازت نہیں ہے، اس بنا ء پر  اُردو عبارت کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے اُن سے سوال بھی کیا تھا کہ کیا آپ  دائیں بازو تنظیموں کے  احتجاج یا اُن کے دباو پر اُردو بورڈ کو   ہٹانے کا حکم دیا ہے تو ڈپٹی کمشنر نے  جواب دیا تھا کہ ایسا نہیں ہے، بلکہ اُردو بورڈ لگانا غیر قانونی ہے  اور  میونسپالٹی میں قرار داد بھی منظور کئے بغیر ہی  لگانے کی وجہ سے اسے نکالنے کا حکم دیا  گیا ہے۔

بھٹکل میں امتناعی احکامات:  جمعرات کو میونسپل عمارت کے بورڈ پر سے اُردو عبارت کو ہٹانے کے بعد آج جمعہ کو  بھٹکل تحصیلدار نے   میونسپالٹی عمارت کے 500 میٹر  کے حدود  تک   دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت میونسپالٹی کے اطراف کسی بھی طرح  کا احتجاج یا  لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی رہے گی۔ تحصیلدار نے    بتایا ہے کہ جمعہ دوپہر تین بجے سے  سنیچر  آدھی رات تک امتناعی احکامات لاگو رہیں گے۔

میونسپل کونسلر وں کو برطرف کرنے بی جے پی کا مطالبہ: میونسپالٹی عمارت میں اُردو بورڈ کو لے کر ہوئے تنازعے  کے بعد بی جے پی کی طرف سے آج جمعہ کو پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے  سرکار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ     میونسپالٹی کی جنرل بوڈی میٹنگ  میں کسی طرح کی قرارداد منظور کئے بغیر  میونسپل عمارت میں  بورڈ لگا کر غیر قانونی  حرکت کی گئی ہے، اس   لئے سرکار کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس حرکت کی حمایت کرنے والے   تمام کونسلروں کو برطرف کرے ۔  بی جے پی نے پر یس کانفرنس  میں میونسپل صدر پرویز قاسمجی سے استعفیٰ طلب کیا   گیا اور کہا گیا  کہ پرویز قاسمجی کی صدارت میں   جو غیر قانونی کام کیا گیا ہے، اُسے دیکھتےہوئے  پرویز قاسمجی کو   صدارت کے عہدہ سے  مستعفی ہو جانا چاہئے۔ پریس میٹ میں بی جے پی   کی طرف سے رکن اسمبلی سنیل نائک کا بھی شکریہ ادا کیا گیا اوریہ کہہ کر   اُن کی ستائش کی گئی کہ اُن ہی کی کوششوں سے اُردو بورڈ کو ہٹایا گیا ہے۔

پریس میٹ میں  ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر  توفیق بیری  کے سنیل نائک  کو لے کر دیئے گئے  بیان کی مذمت کی گئی  اور کہا گیا  کہ بھٹکل  نیشنل ہائی وے  پر اگر پانی جمع ہورہا ہے تو  یہ اس وجہ سے ہے کہ نیشنل ہائی وے کا کام جاری ہے ، اور ہائی وے پر پانی جمع ہوتا ہے تو اس کے لئے رکن اسمبلی سنیل نائک ذمہ دار نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔