اردو اکادمی کے زیر اہتمام ٹمکور میں مشاعرہ 

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2024, 7:32 PM | ریاستی خبریں |

 

ٹمکور ،10/نومبر (ایس او نیوز / عبدالحلیم منصور)  اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی کے مقصد سے کرناٹک اردو اکادمی کے زیر اہتمام  آل انڈیا مشاعرہ منعقد ہؤا ۔ اس مشاعرے میں ملک اور ریاست کے مختلف شہروں سے نامور شعراء نے شرکت کی اور اپنے دلکش کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔افتتاحی تقریب کی صدارت اکادمی کے چیرمین مولانا محمد علی قاضی نے کی، جس میں متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکادمی کے رکن اور کنوینر تنویر احمد عظیم نے نظامت کی ، بطور مہمانان خصوصی کانگریس لیڈر اقبال احمد ، ضلع کے قاضی شریعت مولانا شیخ محمود رشادی ،نامور شاعر انہر سعودی،تاج الدین شریف ،عارف متین اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔مولانا ایم اے قاضی نے کہاکہ کرناٹک اردو اکادمی کی جانب سے اردو صلاحیتوں کو ابھارنے اور انکو متعارف کرانے کی کوششیں ہو رہی ہیں ،اور اس طرح کے ادبی پروگراموں کا انعقاد ریاست کے مختلف علاقوں میں کیا جارہا ہے ،اگر کوئی تنظیم یا ادارہ اردو کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہتا ہے تو اکادمی اس کی بھرپور طریقے سے حمایت کریگی ۔دیگر مہمانان خصوصی نے عرصے کے بعد شہر میں مشاعرے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔ بعدازاں شہر کے بزرگ شاعر عارف متین کی صدارت میں مشاعرے کا آغاز ہوا ۔شرکاء میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے نامور شعراء شامل تھے، جنہوں نے اپنے کلام سے محظوظ کیا ۔ نمایاں شعراء میں عارف متین ٹمکور، فرزانہ فرح بھٹکل، عباس گوہر کرگاول، سلیم جاوید ممبئی، فوزیہ اختر ردا کولکتہ، حفیظ شاد ٹمکور، شیخ حبیب بنگلور، مومنہ مختار میسور، امیر جان امیر ناگمنگل، ایوب بیگ دانش چکبالاپور، ثمینہ تاج ثمینہ ٹمکور، ثناء کنیگلی، انور خان انور پاسن، افتخار ارسل بنارسی، اثر جعفری علی پور، ڈاکٹر سمیر رضوی بہار، نثار وسیم چن پٹن، ثناء ساگر بنگلور، عظمت اللہ عظمت ٹمکور، حسن جلال پوری یو پی، عاشق حبیب کنیگل ، محب اللہ خان اور دیگر مشہور شعراء نے اپنے کلام سے محفل کو زینت بخشی۔مشاعرے میں کثیر تعداد میں ادب نواز احباب نے شرکت کی اور شاعری کی باریکیوں سے محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر منتظمین نے ادب نواز احباب کا شکریہ ادا کیا اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ایسی محافل کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک بورڈ نے 2025 کے پی یو سی سال دوم اور ایس ایس ایل سی امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کیا، تفصیلات ویب سائٹس پر دستیاب

کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ ایویلیوایشن بورڈ (KSEAB) نے 2025 کے لیے 2nd PUC اور SSLC کے امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹائم ٹیبل KSEAB کی سرکاری ویب سائٹس kseab.karnataka.gov.in اور pue.karnataka.gov.in پر دستیاب ہے۔ کرناٹک کے 2nd PUC امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے اور 19 مارچ تک جاری رہیں گے، جبکہ ...

آئینہ دکھا تو رہے ہیں، مگر دھندلا سا ہے،ای وی ایم: جمہوریت کی حقیقت یا ایک بڑا تنازع؟۔۔۔۔۔از : عبدالحلیم منصور

بھارت، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر جانا جاتا ہے، اپنے انتخابی نظام میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے استعمال کو لے کر طویل عرصے سے متنازعہ رہا ہے۔ ای وی ایم کے استعمال کو جہاں ایک طرف انتخابی عمل کی شفافیت اور تیزی کے دعوے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، وہیں دوسری طرف اس کے ...

بینگلورو میں وارنٹ کے بغیر اے پی سی آر نیشنل سکریٹری ندیم خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ۔اے پی سی آر سمیت پی یو سی ایل نے کیا ایف آئی آر خارج کرنے کا مطالبہ

حقوق انسانی کے معروف جہد کار اور ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سوِل رائٹس (اے پی سی آر) کے نیشنل جنرل سیکریٹری ندیم خان کو دہلی پولیس کی طرف سے  بینگلورو میں ہراساں کرنے اور کسی وارنٹ کے بغیر انہیں گرفتار کرنے کی  کوشش کی گئی جس کے خلاف بینگلورو سمپیگے ہلّی پولیس اسٹیشن میں شکایت ...