یوپی ٹیٹ پیپر لیک معاملے میں اب تک 29 گرفتار، بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے پوچھا ’بڑی مچھلیوں پر کارروائی کب؟‘

Source: S.O. News Service | Published on 29th November 2021, 8:16 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،29؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش ٹیٹ پیپر لیک معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اب تک جہاں اپوزیشن پارٹیاں اس ایشو پر ریاست کی یوگی حکومت کو گھیر رہی تھی، وہیں اب پارٹی کے اندر سے بھی اس کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے اس معاملے پر یوگی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ چھوٹی مچھلیوں پر کارروائی سے کام نہیں چلے گا۔

ورون گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’یوپی ٹیٹ امتحان کا پیپر لیک ہونا لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ ہے۔ اس دلدل کی چھوٹی مچھلیوں پر کارروائی سے کام نہیں چلے گا۔ حکومت ان کے سیاسی محافظ، تعلیمی مافیاؤں پر سخت کارروائی کرے۔ کیونکہ بیشتر تعلیمی اداروں کے مالک سیاسی رسوخ دار ہیں، ان پر کارروائی کب ہوگی؟‘‘

اکھلیش یادو نے بھی اس تعلق سے ٹوئٹر پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ’’یوپی ٹیٹ 2021 کے امتحان کا پیپر لیک ہونے کی وجہ سے رد ہونا بیسوں لاکھ بے روزگار امیدواروں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ بی جے پی حکومت میں پیپر لیک ہونا، امتحان کے ریزلٹ رد ہونا عام بات ہے۔ اتر پردیش میں تعلیمی بدعنوانی عروج پر ہے۔ بے روزگاروں کا انقلاب ہوگا- بائس میں بدلاؤ ہوگا۔‘‘

اس درمیان پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’تقرریوں میں بدعنوانی، پیپر آؤٹ ہی بی جے پی حکومت کی پہچان بن چکی ہے۔ آج یوپی ٹیٹ کا پیپر آؤٹ ہونے کی وجہ سے لاکھوں نوجوانوں کی محنت پر پانی پھر گیا۔ ہر بار پیپر آؤٹ ہونے پر یوگی حکومت جی کی حکومت نے بدعنوانی میں شامل بڑی مچھلیوں کو بچایا ہے، اس لیے بدعنوانی عروج پر ہے۔‘‘

واضح رہے کہ یوپی ٹیٹ پیپر لیک معاملے میں اب تک تقریباً 29 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ اتر پردیش کے نوجوانوں کی زندگی کے ساتھ کوئی کھلواڑ کرے گا، تو اسے سوچ لینا چاہیے کہ اس کے ساتھ کیا ہوگا۔ اتر پردیش کے نوجوانوں کے ساتھ کسی کو بھی کھلواڑ کرنے کی چھوٹ نہیں دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...