ٹی ای ٹی پیپرلیک ہونے پراکھلیش یادونے یوگی سرکارکوگھیرا
لکھنؤ، 29؍نومبر(آئی این ایس انڈیا) ٹی ای ٹی پیپر لیک معاملے میں اکھلیش یادو نے یوگی حکومت کو نشانہ بنایاہے۔پیپر لیک معاملے میں ریاست میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر حملہ بولاہے۔ اکھلیش یادونے کہاہے کہ جب سے ریاست میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے، پیپر لیک کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی پیپر لیک کا یہ واقعہ ہو چکا ہے۔ اور ہر بار اس کیس کی تحقیقات اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کرتی ہے۔ لیکن خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات کون کرے گا؟ یہ حکومت حکومت کے کچھ لوگوں کو بچا رہی ہے۔ اس حکومت کوبچوں کونوکریاں نہیں دینی ہیں۔