یوپی کا جنگل راج: آگرہ میں خاتون ڈاکٹر کا گھر میں گھس کر قتل، بچے پر بھی حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2020, 11:56 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

آگرہ،21؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) یوپی کے شہر آگرہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کا دن دہاڑے گھر میں گھس کر چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ جمعہ کے روز پیش آنے والے اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ الزام ہے کہ ایک شخص سیٹ ٹاپ باکس ریچارج کرنے کے بہانے گھر میں گھسا اور واردات کو انجام دیا۔ ملزم نے ڈنٹسٹ ڈاکٹر نشا سنگھل پر چاکو سے حملہ کیا اور ان کا گلا کاٹ دیا۔ جس وقت یہ واردات ہوئی نشا سنگھل کے دونوں بچے دوسرے کمرے میں موجود تھے۔ ایک بچہ آٹھ سال جبکہ دوسرا چار سال کا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ہلکے انکاؤنٹر کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حملہ آور نے ڈاکٹر کے بچوں پر بھی حملہ کیا لیکن وہ محفوظ رہے۔ ڈاکٹر نشا سنگھل کے شوہر اجے سنگھل ایک سرجن ہیں اور جس وقت واردات انجام دی گئی وہ اپنے اسپتال میں موجود تھے۔ معاملہ کی اطلاع ملنے پر اجے سنگھل گھر پہنچے اور اپنی بیوی کو لے کر اسپتال کی طرف دوڑے، لیکن اس وقت تک ان کی موت ہو چکی تھی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کی۔ ملزم کا نام شوبھم پاٹھک بتایا جاتا ہے۔ اسے ہفتہ کی صبح گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کیبل ٹی وی کا ماہر بن کر سنگھل کے گھر میں داخل ہونے والا ملزم گھر میں لوٹ کی واردات انجام دینا چاہتا تھا۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ملزم ڈاکٹر سنگھل کا قتل کرنے اور بچوں پر حملہ کرنے کے ایک گھنٹے بعد تک گھر میں ہی موجود رہا۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’آگرہ کے ایک مصروف رہائشی علاقہ میں ایک خاتون ڈاکٹر کے گھر میں گھس کر اس کے قتل کیے جانے کے واقعہ سے ریاست حیران و ششدر ہے۔ بی جے پی حکومت بدعنوان افسران کے دفاع اور حزب اختلاف کے لیڈران کو فرضی مقدمات میں پھنسانے میں لگی ہے۔ حکومت تشہیر کے بجائے اتر پردیش میں جرائم کی روک تھام پر غور کرے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...