نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کی تصویر پر ہنگامہ، پاکستان-نیپال کے اعتراض پر جئے شنکر نے دیا جواب

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2023, 10:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے جمعرات کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’غیر منقسم ہندوستان‘ کے نقشہ کو لے کر اٹھے ہنگامہ کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی ایشو نہیں ہے اور نیپال جیسے دوست ممالک نے ہندوستان کی وضاحت کو سمجھ لیا ہے، لیکن پاکستان جیسا ملک اسے سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ جئے شنکر نے نیپال اور بنگلہ دیش جیسے دوست ممالک میں اٹھائے جا رہے ایشوز پر ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ غیر منقسم ہندوستان کے نقشہ پر تنازعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر جئے شنکر نے کہا کہ (وزارت خارجہ کے) ترجمان (ارندم باگچی) پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ اسوکن کی حکومتی توسیع کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سوال پر کہ کیا وضاحت نیپال جیسے دوست ممالک اور پاکستان جیسے ممالک کے لیے یکساں نہیں ہے، جئے شنکر نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ایک سیاسی ایشو ہے۔ دوست ممالک نے اسے سمجھا ہے، پاکستان کے پاس سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل ’پرچنڈ‘، جو گزشتہ ہفتے ہندوستان آئے تھے، سے ان کی واپسی پر نقشہ کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ بدھ کے روز پرچنڈ نے نیشنل اسمبلی کو بتایا تھا کہ نقشہ سیاسی نہیں ہے اور انھوں نے اپنے حال ہی میں اختتام پذیر ہندوستانی دورہ کے دوران اس ایشو کو اٹھایا تھا۔ پرچنڈ نے کہا کہ ’’ہم نے نئے ہندوستانی نقشہ کا ایشو اٹھایا، جسے پارلیمنٹ میں رکھا گیا ہے۔ ہم نے تفصیلی مطالعہ نہیں کیا ہے، لیکن جیسا کہ میڈیا میں بتایا گیا ہے، ہم نے اس ایشو کو سنجیدگی سے اٹھایا۔ اس کے جواب میں ہندوستانی فریق نے کہا کہ یہ ایک ثقافتی اور تاریخی نقشہ ہے نہ کہ سیاسی۔ اسے سیاسی طور سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ اس کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن میں نے اس ایشو کو اٹھایا ہے۔‘‘

گزشتہ ہفتے اس نقشے پر تنازعہ پیدا ہوا تھا کیونکہ پارلیمانی امور کے ساتھ ساتھ کوئلہ اور کانکنی وزیر پرہلاد جوشی سمیت کچھ بی جے پی لیڈران نے اسے ’غیر منقسم ہندوستان‘ یا ’انٹگریٹیڈ انڈیا‘ کی شکل میں ظاہر کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکڑوں مظاہرین کی منی پور کے وزیراعلیٰ کی ذاتی رہائئش گاہ پردھاوا بولنے کی کوشش

منی پور کے وادی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کی رات لوگوں کے ایک گروپ نے امپھال ایسٹ میں ہینگانگ میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی ذاتی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ اس وقت وزیراعلیٰ اور ان کی فیملی وہاں موجود نہیں تھی۔

مغربی بنگال میں ڈینگی کے 38 ہزار معاملے، دہلی میں بھی حالات خراب ، الرٹ جاری

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ڈینگو کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں 20 ستمبر تک 38 ہزار سے زیادہ لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیشتر لوگوں میں پلیٹ لیٹس کم ہونے اور اس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ راجدھانی ...

متھرا ٹرین حادثہ: لاپروائی سامنے آنے کے بعد 5 ریلوے ملازمین معطل، تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

گزشتہ دنوں متھرا میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو لے کر ریلوے ملازمین کی بڑی لاپروائی سامنے آ رہی ہے۔ متھرا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر منگل کی شب دہلی کی طرف پلیٹ فارم نمبر 2 کی سائیڈنگ پر ٹرین چڑھنے کے حادثہ میں شروعاتی جانچ کے دوران ریلوے ملازمین کی لاپروائی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ...

امپھال میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، کرفیو دوبارہ نافذ

’این ڈی ٹی وی‘ پر شائع خبر کے مطابق منی پور میں دو طالب علموں کے قتل کے خلاف احتجاج بدھ کی صبح شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں امپھال میں مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے ...

آسام-میگھالیہ بین ریاستی سرحد پر تصادم، غلیل اور تیر سے حملہ

آسام اور میگھالیہ کے بین ریاستی سرحد سے ملحق ایک گاؤں میں تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خوب حملہ کیا، حالانکہ اس میں کسی کے سنگین زخمی ہونے کی خبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حملے میں غلیل اور تیر کا استعمال کیے جانے کی خبریں سامنے آ ...