یوپی پی ایس سی تقرری ایگزام: جاری ہوئے سال بھر کے امتحان کے شیڈول
نئی دہلی،16/جنوری (آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یوپی پی ایس سی) نے اس سال ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ ایک تقرری کیلنڈر یا نوکری نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
Uppsc.up.nic.in پر جاری کیلنڈ ر کے مطابق اس سال شائع ہونے والے نوٹیفکیشن کے لئے کئی امتحانات منعقد ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق 2021 میں کل 16 امتحانات متوقع ہیں۔یو پی پی ایس سی کیلنڈر 2021 کے مطابق کمیشن 21 جنوری 2020 کو یو پی پی ایس سی،پی سی ایس مینز 2020 کا امتحان منعقد کرنے جارہا ہے، جبکہ اے سی ایف / آر ایف او امتحان 2020 اس سال 13 فروری 2021 کو ہونا ہے۔ اس امتحان کے ایڈمٹ کارڈ سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے ہیں۔
دریں اثنا یو پی پی ایس سی مشترکہ ریاستی زرعی خدمات کے امتحان 2020 کے لئے درخواست کا عمل جاری ہے۔ گروپ اے اور بی سطح کے عہدوں کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 29 جنوری ہے۔ براہ راست تقرری اور بنیادی محکمہ تعلیم کی تقرری کے لئے درخواست کا عمل 22 جنوری کو اختتام پذیر ہورہاہے۔