مینگلور 9/دسمبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 55 کلو میٹر دور اپن انگڈی میں مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولس نے ایک بیف سے بھرا کنٹینر ضبط کرلیا اور رضوان نامی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کے تعلق سے پولس کا کہنا ہے کہ یہ گوشت غیرقانونی طور پر لے جایا جارہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے کنٹینر میں 800 کلو بیف بھرا ہواتھا۔ ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کرنے پر پتہ چلا ہے کہ چن رایا پٹن میں واقع ایک قصائی خانے میں جانوروں کو ذبح کرکے یہ گوشت منگلورو میں ذوالفقار نامی شخص کو پہنچانے کے لئے لے روانہ کیا گیا تھا۔ ضبط کیے گئے بیف کی مالیت 2لاکھ روپے اور کنٹینر کی قیمت 10لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اپن انگڈی پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔