مینگلور میں ہندو گرل کے ساتھ رکشہ پر سفرکرنے کے دوران مسلم نوجوان کی آئی شامت

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2022, 4:34 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو، 7؍اپریل (ایس او نیوز) ساحلی کرناٹک میں ہندو لڑکی کے ساتھ اگر مسلم لڑکا بات کرے تو شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں کے لئے مسلم لڑکے پر حملہ کرنا عام بات ہے، اسی طرح کا تازہ واقعہ  مینگلور سے قریب53 کلو میٹر دور اُپینگڈی میں پیش آیا جہاں ایک مسلم نوجوان پر اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک ہندو لڑکی کے ساتھ آٹو رکشہ پر سفر کررہا تھا۔

  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  مطابق پٹو علاقہ کا ساکن 21 سالہ نوجوان نذیر منگل کے روز ایک آٹو رکشہ پر اُپیننگڈی سے مینگلور۔ بنگلور نیشنل ہائی وے  پر  پوجا نامی لڑکی کے ساتھ سفر کررہا تھا، 12 بجے کے قریب تین نوجوانوں نے موضع سری باگیلو کے قریب آٹو رکشہ کو روک دیا۔

اشرار نے دونوں کے نام پوچھے اور جب پتہ چلا کہ دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے ہے تو ملزمین نے نذیر کے چہرہ اور سر پر وار کیا۔ انہوں نے دونوں کے ساتھ گالی گلوج کرنے کے ساتھ نذیر کو دھمکی دی کہ وہ دوبارہ اس لڑکی کے ساتھ نظر نہیں آنا چاہئے۔

معاملے کو لے کر اُپیننگدی پولیس  تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور ملزمین  تیرتھ پرساد، جتیش، سریندر اور دیگر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 143، 147، 341، 504، 323، 324، 506 اور 153A کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...