زہریلی شراب سے ہو رہی اموات کے خلاف پرینکا گاندھی نے اٹھائی آواز، یوگی حکومت پر کیا حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2020, 12:02 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،21؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش میں زہریلی شراب سے ہو رہی اموات کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آواز اٹھائی ہے اور یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی سوال کھڑے کیے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ حکومت زہریلی شراب کا کاروبار کر رہے مافیاؤں پر کارروائی کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ لگاتار اموات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’یو پی میں لکھنؤ، فیروز آباد، ہاپوڑ، متھرا، پریاگ راج سمیت کئی مقامات پر زہریلی شراب سے اموات ہوئی ہیں۔ آگرہ، باغپت، میرٹھ میں زہریلی شراب سے اموات ہوئی تھیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ کچھ دکھاوٹی قدموں کی جگہ حکومت زہریلی شراب کے مافیاؤں پر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے؟ کون ذمہ دار ہے؟‘‘ اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے تین اضلاع کی خبروں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں زہریلی شراب سے ہوئیں اموات کا تذکرہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں ان دنوں زہریلی شراب سے اموات کے واقعات لگاتار پیش آ رہے ہیں۔ لکھنؤ، متھرا کے بعد پریاگ راج میں معاملہ سامنے آئے ہیں جس کے بعد سے یوگی حکومت پر سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔ سنگم نگری پریاگ راج (الٰہ آباد) میں زہریلی شراب پینے سے 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 15 لوگ سنگین طور پر بیمار ہیں۔ سبھی بیماریوں کو نزدیکی سوروپ رانی نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے پھول پور تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے۔ انتظامیہ نے شراب کے ٹھیکہ کو سیل کر دیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...